۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
رہبر انقلاب اسلامی

حوزہ/ رہبر انقلاب اسلامی نے آبادی کے شعبے کے کارکنوں کے نام اپنے پیغام میں ملک میں افرادی قوت کو نوجوان بنائے جانے پر زور دیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،آيۃ اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے بدھ کے روز ایک پیغام میں آبادی کے شعبے کے فرض شناس کارکنوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے افزا‏ئش نسل کے لیے کوشش، ملک میں افرادی قوت کو نوجوان بنائے رکھنے اور آبادی کے بوڑھے ہونے کے ہولناک مستقبل سے نجات دینے کی چارہ جوئي کو ایک حیاتی پالیسی اور سب سے ضروری ذمہ داریوں میں سے ایک قرار دیا ہے۔

رہبر انقلاب اسلامی کے پیغام کا متن، جو بدھ کو آبادی سے متعلق امور کے قومی ہیڈکوارٹر کے سیکریٹری ڈاکٹر فروتن نے پڑھا، حسب ذیل ہے:

بسم اللہ الرحمن الرحیم

ان تمام لوگوں کی خدمت میں سلام عرض کرتا ہوں جو فرض شناسی اور دور اندیشی کے سا تھ آبادی کے میدان میں کام کر رہے ہیں اور پارلیمنٹ اور حکومت کے ان تمام عہدیداران کا شکریہ ادا کرتا ہوں جو ملک کو بوڑھی آبادی کے خوفناک مستقبل سے نجات دینے کے لیے چارہ جوئي کر رہے ہیں۔ میں ایک بار پھر زور دے کر کہتا ہوں کہ افزائش نسل، ملک میں افرادی قوت کے جوان ہونے اور فیملی کی مدد کی کوشش، عہدیداروں اور تمام افراد کی سب سے ضروری ذمہ داریوں میں سے ایک ہے۔ بااثر اور ثقافت ساز افراد اور مراکز پر یہ ذمہ داری اور زیادہ ہے۔ سچی علمی کاوشوں سے پتہ چلا ہے کہ اس پالیسی کو تمام ممکنہ یا موہوم نقصانات سے بچتے ہوئے آگے بڑھایا جا سکتا ہے اور ملک کے مستقبل کو اس سے بہرہ مند کیا جا سکتا ہے۔

اس پائیدار نیکی کے لیے کام کرنے والے تمام افراد کو میری سفارش ہے کہ قانونی تدابیر وغیرہ کے ساتھ ہی عمومی ماحول اور حفظان صحت کے سسٹم میں اس سلسلے میں ثقافت سازی کو اہمیت دیں۔

خداوند عالم سے سبھی کے لیے توفیق کی دعا کرتا ہوں۔

سید علی خامنہ ای

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .