حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلام آباد میں منعقدہ پیغامِ اسلام کانفرنس کی آخری نشست ایوانِ صدر میں صدرِ پاکستان آصف علی زرداری کی زیرِ صدارت منعقد ہوئی۔ جس میں شیعہ علما کونسل کے مرکزی نائب صدر اور نیشنل پیغام امن کمیٹی کے رکن علامہ عارف حسین واحدی کے علاوہ جید علماء کرام، مختلف مذہبی و سماجی شخصیات اور فلسطین سے آئے ہوئے مفتیِ اعظمِ فلسطین،چیف جسٹس فلسطین نے بھی شرکت کی۔
صدرِ پاکستان آصف علی زرداری نے اپنے خطاب میں کہا: اسلام امن، محبت، رواداری اور انسانیت کا دین ہے جو پوری دنیا میں صلح، بھائی چارے اور امن کے قیام کا درس دیتا ہے۔
انہوں نے کہا: ہر قسم کے افتراق، انتشار اور تنازعات سے معاشرے کو دور رکھنا علما کرام کی اہم ذمہ داری ہے۔

صدرِ مملکت نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان میں امن و استحکام کے فروغ اور دنیا بھر میں اسلام کے حقیقی پیغامِ امن کو عام کرنے کے لیے ہم سب متحد ہیں۔
انہوں نے تمام علماء کرام اور شرکائے کانفرنس کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا: ہمیں مل کر اسلام کے امن، وحدت اور اخوت کے پیغام کو پوری دنیا تک پہنچانا ہو گا۔











آپ کا تبصرہ