حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان کے صدر آصف علی زرداری نے اپنے اس پیغام میں جمہوریہ اسلامی ایران کے ساتھ یکجہتی اور خیرسگالی کا اظہار کرتے ہوئے ایرانی اعلی قیادت کو خصوصی پیغام ارسال کیا۔
رپورٹ کے مطابق یہ پیغام اس وقت بھیجا گیا جب صدر زرداری کا طیارہ عراق کے سرکاری دورے کے لئے اسلام آباد سے بغداد جاتے ہوئے ایرانی فضائی حدود میں داخل ہوا۔
پاکستانی صدر زرداری نے یہ پیغام رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای اور صدر اسلامی جمہوری ایران ڈاکٹر مسعود پزشکیان کے نام ارسال کیا۔ پیغام میں صدر پاکستان نے ایران کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان باہمی احترام اور برادرانہ تعلقات کی اہمیت پر زور دیا اور دونوں ممالک کے درمیان روابط کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔
صدر زرداری نے خطے میں تعاون کے فروغ کو ناگزیر قرار دیتے ہوئے کہا: پاکستان اور ایران کے تعلقات علاقائی استحکام اور باہمی مفادات کے تحفظ کے لئے نہایت اہم ہیں۔









آپ کا تبصرہ