حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کی ہدایت پر زہراء (س) اکیڈمی کے زیر اہتمام شیعہ علماء کونسل کی جانب سے بہاولپور پنجاب کے علاقے بستی بلوچاں لال سوہانرا، بستی سہلاں، جلال آباد، لعل پیر، جھوک وڈھیل، بستی گردا، کوٹ دادو گھلو، بستی بلوچاں، بستی موہانہ میں 500 متاثرین میں مسلک و مکتب سے بالاتر ہوکر، مکمل عزت و شرف کے ساتھ اشیائے خورد و نوش پہنچائی گئیں۔
اس موقع پر علامہ ساجد نقوی کا سلام و پیغام بھی پہنچایا گیا۔ سیلاب متاثرین کے ساتھ تعاون پر علمائے کرام، علاقائی عمائدین، بزرگان، شخصیات اور مومنین نے قائد ملت جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی، ڈاکٹر شبیر حسن میثمی اور شیعہ علماء کونسل کے کارکنان اور زہراء (س) اکیڈمی کے معاونین و رضاکاران کا دل کی اتھاہ گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا اور ان کی توفیقات خیر میں اضافہ کیلیے دعائیں بھی کیں۔









آپ کا تبصرہ