حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یہ شرح شیعہ علماء کونسل پاکستان شمالی پنجاب کے صدر اور ملی یکجہتی کونسل شمالی پنجاب کے سینئر نائب صدر علامہ سید اشتیاق حسین کاظمی نے تصنیف کی ہے جو مدارس دینیہ اور حوزات علمیہ کے طلبہ و اساتذہ کے لیے ایک اہم علمی سنگ میل ہے۔
اس تقریب رونمائی میں شیعہ سنی علمائے کرام اور تنظیمی شخصیات نے بھرپور شرکت کی۔اس موقع پر علماء نے اس شرح کو مصنف کی علمی محنت اور علم دوستی کی روشن مثال قرار دیا۔
تقریب کے آخر میں کتاب کی باضابطہ رونمائی، وطن عزیز کی ترقی و استحکام اور قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کی صحت و سلامتی کے لیے دعا کی گئی۔









آپ کا تبصرہ