حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آیت اللہ العظمیٰ سید حسین بروجردیؒ کی روحانی زندگی میں عاجزی اور احساسِ ذمہ داری کو خاص مقام حاصل تھا۔ نقل کیا گیا ہے کہ آپ نماز کے دوران، خصوصاً سجدے سے سر اٹھاتے وقت، زبانِ حال سے بارگاہِ الٰہی میں عرض کرتے تھے: “اے اللہ! میں معذرت چاہتا ہوں، میں اس سے زیادہ انجام دینے کی طاقت نہیں رکھتا۔”
یہ بات آیت اللہ شیخ مرتضیٰ حائریؒ نے بیان کی ہے۔ ان کے مطابق، آیت اللہ بروجردیؒ کی یہ کیفیت اس بات کی علامت تھی کہ عارفانِ حقیقی اپنی عبادت اور کوششوں کو کبھی کامل نہیں سمجھتے، بلکہ ہمیشہ خود کو خدا کے حق کی ادائیگی میں کوتاہ پاتے ہیں۔
اہلِ معرفت کے نزدیک، یہی احساسِ ناتوانی درحقیقت بندگی کی بلند ترین علامت ہے، کیونکہ انسان جتنا خدا کو پہچانتا ہے، اتنا ہی اپنی کمزوری کا اعتراف کرتا ہے۔ آیت اللہ بروجردیؒ کی سیرت بھی اسی حقیقت کی عملی تفسیر تھی۔
حوالہ: کتاب «الگوی زعامت» صفحہ 58









آپ کا تبصرہ