حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے پاکستانی نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور خطے کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا۔
رپورٹ کے مطابق گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے باہمی تعلقات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے تمام شعبوں میں تعاون کو توسیع دینے پر اتفاق کیا۔
سید عباس عراقچی نے اقوام متحدہ کے ہنگامی اجلاس میں پاکستانی موقف پر اظہار تشکر کیا۔ جس میں ایران کے اندرونی معاملات میں بیرونی مداخلت کی مخالفت اور گذشتہ ہفتے دہشت گردوں کے ہاتھوں بے گناہ شہریوں اور سیکورٹی اہلکاروں کی شہادت کی مذمت کی گئی تھی۔
انہوں نے امریکی مداخلت کے پیش نظر خطے کے ممالک پر زور دیا ہے کہ استحکام اور امن کے قیام کے لیے متحد ہوجائیں۔
پاکستانی وزیر خارجہ نے گفتگو کے دوران ایران میں بیرونی حمایت کے تحت دہشت گردی میں بے گناہ لوگوں کی شہادت کی سختی سے مذمت کی اور امید ظاہر کی ہے ایرانی حکومت اور عوام باہمی تعاون سے ملک میں امن اور استحکام قائم کرنے میں کامیاب ہوں گے۔









آپ کا تبصرہ