حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ریجن کی ریجنل کابینہ کا اہم اجلاس المصطفیٰ ہاؤس کراچی میں منعقد ہوا، جس میں تنظیمی امور اور آئندہ پروگرامز کے حوالے سے فیصلے کیے گئے۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ہر سال کی طرح امسال بھی 16 مئی کو ’’یومِ مردہ باد امریکہ‘‘ بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ منایا جائے گا۔
ترجمان آئی ایس او کے مطابق، اس موقع پر ایک بڑی احتجاجی ریلی نمائش چورنگی سے کراچی پریس کلب تک نکالی جائے گی۔
ترجمان نے بتایا کہ ریلی میں مردوں کے علاوہ خواتین اور بچوں کی بھی بڑی تعداد شریک ہوگی، جبکہ شرکاء امریکہ مخالف نعرے اور فلسطین و مظلوم اقوام سے اظہارِ یکجہتی کریں گے۔
آئی ایس او کے ترجمان کے مطابق ’’یومِ مردہ باد امریکہ‘‘ شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینی کے فرمان پر ہر سال 16 مئی کو منایا جاتا ہے، جس کا مقصد عالمی استکباری قوتوں کے خلاف احتجاج اور مظلوم اقوام کی حمایت کا اظہار کرنا ہے۔









آپ کا تبصرہ