حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بمناسبتِ روزِ عقدِ مبارکِ حضرت علی و حضرت فاطمہ، مکتبِ امامِ زمانؑ بڈگام کی جانب سے نوجوان لڑکیوں اور خواتین کے لیے ایک روزہ ورکشاپ بعنوانِ "علوی و فاطمی طرزِ حیات" کا انعقاد کیا گیا۔
اس ورکشاپ میں تقریباً 90 نوجوان لڑکیوں اور خواتین نے شرکت کی؛ جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ آج بھی اسلامی اور خاندانی تربیت کی کتنی ضرورت محسوس کی جا رہی ہے۔

اس ورکشاپ میں محترمہ شمائلہ زینب، محترمہ رئیسہ اختر، محترمہ یاسمینہ اور محترمہ تنجیمہ رضوی نے تدریس کی۔

ورکشاپ میں درجہ ذیل اہم موضوعات پر گفتگو ہوئی:
• شریکِ حیات کے صحیح انتخاب کے اصول
• کامیاب ازدواجی زندگی کی بہترین مہارتیں
• سسرال اور شوہر کے خاندان کے ساتھ حسنِ ارتباط کے طریقے
• اسلامی تعلیمات کی روشنی میں ازدواجی اختلافات کو حل کرنے کے اصول
شرکاء نے اس پروگرام کو بےحد مفید قرار دیا اور خواتین نے بھی سراہا۔









آپ کا تبصرہ