اتوار 10 مئی 2026 - 11:23
صہیونی افواج کی بربریت: صمود فلوٹیلا کے مسافروں کو تشدد کا نشانہ بنایا، اموال غائب

حوزہ/ "صمود" فلوٹیلا کے ایک مسافر نے اسرائیلی افواج کی جانب سے جہاز کو روکنے اور مسافروں کے ساتھ بربریت کا پردہ چاک کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، "صمود" فلوٹیلا کے ایک مسافر نے اسرائیلی افواج کی جانب سے جہاز کو روکنے اور مسافروں کے ساتھ بربریت کا پردہ چاک کیا ہے۔

ترکی کی خبر رساں ایجنسی "آناڈولو" کے حوالے سے، اس مسافر نے بتایا کہ ان کا جہاز راستے میں ہی اسرائیلی فورسز نے روک لیا۔ تمام مسافروں کو زبردستی دوسرے جہاز میں منتقل کیا گیا، جو پہلے سے حراست کے لیے تیار رکھا گیا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ حراست کے انتہائی سخت حالات تھے۔ تقریباً ۶۰ افراد کو تین چھوٹے کنٹینروں میں ٹھونس دیا گیا، جہاں ہر کنٹینر میں بمشکل 20 افراد بیٹھ سکتے تھے۔

مسافر کا کہنا تھا کہ ان کے ساتھی "سیف" کی گرفتاری کے بعد کوئی اطلاع نہ مل سکی۔ مسافروں نے اس کی اطلاع ملنے تک دوبارہ منتقل ہونے سے انکار کر دیا، جس پر ان کے ساتھ مزید برے طریقے سے پیش آیا گیا۔ افسوسناک بات یہ ہے کہ قافلے میں موجود خواتین ڈاکٹرز کو بھی مارا پیٹا گیا۔

اس مسافر نے اسرائیلی فوجیوں کے بارے میں کہا: "وہ جسمانی طور پر بہت بڑے تھے، مگر بہت بزدل تھے۔"

چند روز بعد مسافروں کو یونان کے ایک جزیرے پر چھوڑ دیا گیا، جہاں زخمیوں کا علاج کیا گیا۔

اس مسافر نے یہ بھی انکشاف کیا کہ اس کے پاس سے ہزار یورو غائب ہو گئے۔ جب اسرائیلیوں نے دعویٰ کیا کہ وہ رقم یونانی حکام کو دے دی گئی، تو یونانی حکام نے اس کی تردید کر دی۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha