اتوار 10 مئی 2026 - 18:10
علامہ شبیر میثمی کی کراچی میں منعقدہ اسلامک بینکنگ فائننس کانفرنس میں خصوصی شرکت اور خطاب

حوزہ / علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے مہران ہوٹل کراچی میں منعقدہ عظیم الشان اسلامک بینکنگ فائننس کانفرنس میں خصوصی شرکت اور خطاب کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، چیئرمین الصادق انسٹیٹیوٹ آف اسلامک بینکنگ فائننس اینڈ تکافل، چیئرمین زہرا (س) اکیڈمی پاکستان، سابق ممبر شرعیہ ایڈوائزری کمیٹی اسٹیٹ بینک آف پاکستان، سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے مہران ہوٹل کراچی میں منعقدہ عظیم الشان اسلامک بینکنگ فائننس کانفرنس میں خصوصی شرکت کی۔

رپورٹ کے مطابق کانفرنس میں آمد پر اسلامک بینکنگ کی اعلی شخصیات نے ویلکم کیا۔ اس موقع اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے نمائندگان بھی تشریف فرما تھے۔

علامہ شبیر میثمی کی کراچی میں منعقدہ اسلامک بینکنگ فائننس کانفرنس میں خصوصی شرکت اور خطاب

انہوں نے حالیہ اسلامک بینکنگ کے حوالے سے الصادق انسٹیٹیوٹ آف اسلامک بینکنگ فائننس کی ملک کے مختلف علاقوں بشمول گلگت، بلتستان میں فعالیت اور طلباء میں اسلامک بینکنگ کی ترویج و تربیت سمیت دیگر اہم امور پر تفصیلی خطاب کیا۔

آخر میں چیئرمین الصادق انسٹیٹیوٹ آف اسلامک بینکنگ نے طلباء میں اور مہمانان گرامی قدر میں شیلڈز اور سرٹیفکیٹس بھی تقسیم کیئے۔

قابل ذکر ہے کہ کانفرنس مرد و خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ پروگرام کے اختتام پر ملک و ملت کی سلامتی کے لیے اجتماعی دعا بھی کی گئی۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha