حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، کانفرنس میں چیئرمین الصادق انسٹیٹیوٹ آف اسلامک بینکنگ، فنانس اینڈ تکافل اور سابق ممبر شریعہ ایڈوائزری کمیٹی اسٹیٹ بینک آف پاکستان حجت الاسلام و المسلمین شبیر حسن میثمی کی نمائندگی کرتے ہوئے الصادق انسٹیٹیوٹ آف اسلامک بینکنگ، فنانس اینڈ تکافل کی ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن مولانا سید مظہر عباس زیدی نے خصوصی شرکت کی۔
کانفرنس میں اسلامی معاشی نظام، اسلامک بینکنگ اور شریعہ کے مطابق مالیاتی نظام کے مختلف پہلوؤں پر گفتگو کی گئی۔ اس موقع پر اسلامک بینکنگ سے وابستہ مختلف مکاتبِ فکر کی اہم شخصیات اور ماہرین بھی موجود تھے، جنہوں نے اسلامی اقتصادیات کے فروغ، شریعہ اصولوں کے مطابق مالیاتی نظام کی تشکیل اور معاشرے میں اسلامی بینکاری کے کردار پر تبادلہ خیال کیا۔
مولانا سید مظہر عباس زیدی نے اس موقع پر الصادق انسٹیٹیوٹ آف اسلامک بینکنگ، فنانس اینڈ تکافل کی نمائندگی کرتے ہوئے کانفرنس میں شرکت کی اور اسلامی بینکاری کے شعبے میں ادارے کی علمی و تحقیقی خدمات کو اجاگر کیا۔

کانفرنس کے اختتام پر اسلامی بینکاری، فنانس اور تکافل کے میدان میں الصادق انسٹیٹیوٹ آف اسلامک بینکنگ، فنانس اینڈ تکافل کی بہترین کارکردگی اور خدمات کے اعتراف میں ادارے کو خصوصی ایوارڈ اور شیلڈ سے نوازا گیا۔
اس موقع پر ادارے کی جانب سے کہا گیا کہ اسلامی معاشی نظام کے فروغ، شریعہ اصولوں سے ہم آہنگ جدید مالیاتی نظام کی ترویج اور اسلامک بینکنگ کے حوالے سے علمی و تحقیقی سرگرمیوں کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رکھا جائے گا۔









آپ کا تبصرہ