بدھ 26 اگست 2026 - 04:39
بلوچستان پاکستان میں رہبرِ شہید کے چہلم کی مناسبت سے قرآن خوانی اور مجلسِ ترحیم

حوزہ/رہبرِ انقلابِ اسلامی حضرت آیت الله العظمیٰ شہید سید علی خامنہ ای کے چہلم کی مناسبت سے المہدی دینیات سنٹر ڈھاڈر بلوچستان کی جانب سے قرآن خوانی اور مجلسِ عزاء کا روحانی و پُرسوز پروگرام منعقد کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، رہبرِ انقلابِ اسلامی حضرت آیت الله العظمیٰ شہید سید علی خامنہ ای کے چہلم کی مناسبت سے المہدی دینیات سنٹر ڈھاڈر بلوچستان کی جانب سے قرآن خوانی اور مجلسِ عزاء کا روحانی و پُرسوز پروگرام منعقد کیا گیا۔

اس موقع پر سنٹر کے معصوم بچوں نے عقیدت و احترام کے ساتھ تلاوتِ قرآنِ کریم کی اور رہبرِ معظم کی یاد میں منعقدہ اس بابرکت پروگرام میں بھرپور شرکت کی۔

بلوچستان پاکستان میں رہبرِ شہید کے چہلم کی مناسبت سے قرآن خوانی اور مجلسِ ترحیم

مجلسِ ترحیم سے خطاب میں علامہ ذوالفقار علی سعیدی نے رہبرِ شہید کی علمی، دینی، سیاسی اور اجتماعی خدمات پر روشنی ڈالتے ہوئے ان کی زندگی کے مختلف پہلوؤں کو بیان کیا۔

انہوں نے رہبرِ شہید کی بصیرت، استقامت، تقویٰ اور امتِ مسلمہ کے لیے خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

بلوچستان پاکستان میں رہبرِ شہید کے چہلم کی مناسبت سے قرآن خوانی اور مجلسِ ترحیم

یہ مجلسِ ترحیم اور قرآن خوانی رہبرِ شہید کی دینی جدوجہد، اخلاص اور عظیم خدمات کو یاد کرنے اور نئی نسل کے دلوں میں دین، قرآن اور اہلِ بیتؑ سے محبت و وابستگی کو مزید مضبوط کرنے کا ذریعہ بنی۔

بلوچستان پاکستان میں رہبرِ شہید کے چہلم کی مناسبت سے قرآن خوانی اور مجلسِ ترحیم

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha