منگل 25 اگست 2026 - 01:23
شہید آیت اللہ خامنہ ای اور میناب کے معصوم شہداء کی یاد میں کراچی میں شعری کانفرنس

حوزہ/ کراچی میں خانۂ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران کے زیرِ اہتمام ’’شعری کانفرنس صبحِ شہادت‘‘ کا انعقاد ہوا، جس میں شہیدِ امت حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای (قدس سرہ) اور میناب اسکول کے معصوم شہداء کو شعراء نے منظوم خراجِ عقیدت پیش کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، کراچی/ خانۂ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران، کراچی کے زیر اہتمام 24 اگست کو ’’شعری کانفرنس صبحِ شہادت‘‘ کا انعقاد کیا گیا، جس میں شہیدِ امت حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای (قدس سرہ) اور میناب اسکول کے معصوم شہید بچوں کی یاد میں شعراء نے اپنے کلام کے ذریعے عقیدت و محبت اور جذباتِ وفا کا اظہار کیا۔

شہید آیت اللہ خامنہ ای اور میناب کے معصوم شہداء کی یاد میں کراچی میں شعری کانفرنس

تقریب میں ملک کے ممتاز اور معروف شعراء نے شرکت کی اور شہدائے ایران کو منظوم خراجِ عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر بزرگ عالم دین اور معروف خطیب علامہ سید حسن ظفر نقوی نے بھی اپنا کلام پیش کیا، جسے شعری کانفرنس میں پہلی پوزیشن کا مستحق قرار دیا گیا۔

شہید آیت اللہ خامنہ ای اور میناب کے معصوم شہداء کی یاد میں کراچی میں شعری کانفرنس

علامہ سید حسن ظفر نقوی نے اپنے خطاب میں شہدائے ایران اور رہبرِ معظم کی قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہادت کا یہ سانحہ پوری امتِ مسلمہ کے لیے ایک عظیم نقصان ہے، تاہم شہداء کی قربانیاں امت کے اندر بیداری، استقامت اور حق کے لیے جدوجہد کا جذبہ بھی پیدا کرتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شہداء کی قربانیاں اہلِ ایمان کے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گی اور ان کا پیغام آنے والی نسلوں کے لیے بھی مشعلِ راہ رہے گا۔ ان کے بقول شہادت کا یہ قافلہ بلاشبہ درد و الم کا ایک پہاڑ ہے، لیکن اسی کے ساتھ یہ امتِ مسلمہ کے لیے بیداری اور شعور کی روشنی بھی ہے۔

شہید آیت اللہ خامنہ ای اور میناب کے معصوم شہداء کی یاد میں کراچی میں شعری کانفرنس

علامہ حسن ظفر نقوی نے خانۂ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران، کراچی کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر سعید طالبی نیا کی چار سالہ خدمات کو بھی سراہا اور انہیں ایران و پاکستان کے درمیان ثقافتی روابط کے فروغ میں اہم کردار ادا کرنے والی شخصیت قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر سعید طالبی نیا کی خدمات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان ثقافتی اور ادبی روابط کو فروغ دینے کے لیے مختلف پروگراموں کا انعقاد قابلِ تحسین ہے۔

شعری کانفرنس میں شعراء نے اپنے کلام کے ذریعے شہداء کی عظیم قربانیوں، ان کے بلند مقاصد اور حق و حقیقت کے لیے ان کی جدوجہد کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ تقریب میں پیش کیے جانے والے کلام میں شہادت، وفا، ایثار، مقاومت اور امتِ مسلمہ کی بیداری جیسے موضوعات نمایاں رہے۔

شہید آیت اللہ خامنہ ای اور میناب کے معصوم شہداء کی یاد میں کراچی میں شعری کانفرنس

’’صبحِ شہادت‘‘ کے عنوان سے منعقدہ اس شعری نشست نے ادبی اظہار کو شہداء کی یاد اور ان کے پیغام کے ساتھ جوڑتے ہوئے شرکاء کو ان قربانیوں کی معنویت پر غور کرنے کا موقع فراہم کیا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha