جمعرات 27 اگست 2026 - 04:57
حوزہ علمیہ الولایہ اسلام آباد میں جشنِ آغاز امامت و تقریب عمامہ پوشی+تصاویر

حوزہ/حوزہ علمیہ الولایہ اسلام آباد پاکستان میں 9 ربیع الاوّل تاج پوشی امام زمانہ اور ہفتۂ وحدت کے آغاز کی مناسبت سے ایک عظیم الشان جشن اور طلاب کی عمامہ پوشی کی تقریب منعقد ہوئی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حوزہ علمیہ الولایہ اسلام آباد پاکستان میں 9 ربیع الاوّل تاج پوشی امام زمانہ اور ہفتۂ وحدت کے آغاز کی مناسبت سے ایک عظیم الشان جشن اور طلاب کی عمامہ پوشی کی تقریب منعقد ہوئی۔

حوزہ علمیہ الولایہ اسلام آباد میں جشنِ آغاز امامت و تقریب عمامہ پوشی+تصاویر

حوزہ علمیہ الولایہ سے تعلیم مکمل کر کے لباس انبیاء و آئمہ اطہار علیہم السّلام زیب تن کرنے والے طلباء اب حوزہ علمیہ قم اور حوزہ علمیہ نجف اشرف کی جانب علمی سفر کریں گے۔

جشن اور تقریب عمامہ پوشی میں حوزہ علمیہ الولایہ کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری اور ایم ڈبلیو ایم کے نائب چیئرمین علامہ سید احمد اقبال رضوی سمیت علمائے کرام کی خاصی تعداد شریک ہوئی۔

حوزہ علمیہ الولایہ اسلام آباد میں جشنِ آغاز امامت و تقریب عمامہ پوشی+تصاویر

طلاب کی عمامہ گزاری کی رسم علامہ سید احمد اقبال رضوی نے انجام دی۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha