ہفتہ 9 مئی 2026 - 22:46
امام کا منتظر واقعی وہ ہے جو ظلم کے خلاف جنگ کے لیے تیار ہو: حجت الاسلام محمد صادق کفیل

حوزہ/ حجت الاسلام محمد صادق کفیل نے کہا کہ انتظارِ فرج کا مطلب ہے امام کے ساتھ ظلم کے خلاف جنگ کے لیے تیار رہنا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حرم مطهر حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا میں خطاب کرتے ہوئے حجت الاسلام محمدصادق کفیل نے دعائے عهد، زیارت آل یاسین اور دعائے افتتاح کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ سب سے اہم دعا یہ ہے کہ خدایا ہمیں حقیقی منتظر بنا۔

انہوں نے کہا کہ دعائے عهد میں ہم آٹھ مقام مانگتے ہیں، جن میں یہ بھی کہ امام کی مرضی ہماری مرضی پر سبقت لے جائے۔ زیارت آل یاسین میں ہم 23 مرتبہ امام پر سلام بھیجتے ہیں اور کہتے ہیں نُصْرَتِی لَکُمْ مُعَدَّهٌ "میری مدد آپ کے لیے تیار ہے" – یعنی صرف دعا کافی نہیں، مدد بھی چاہیے۔

حجۃ الاسلام کفیل نے دعائے افتتاح کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہم خدا سے مانگتے ہیں کہ ہمیں اپنی اطاعت کی طرف دعوت دینے والا اور اپنے راستے کی طرف رہنمائی کرنے والا بنا۔ اس کا مطلب ہے کہ انسان امام کے عالمی نظام میں اپنے لیے بھی کردار مانگتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ دعائے عهد میں یہ بھی کہتے ہیں کہ "خدایا اگر میرے اور امام کے درمیان حائل ہو گئی تو مجھے قبر سے نکال لے" – یعنی انسان رجعت میں بھی اپنے لیے کردار چاہتا ہے۔

حرم مطهر کے خطیب نے زیارت حضرت فاطمہ معصومہ(س) کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہم وہاں بھی اپنے لیے دعا کرتے ہیں "خدایا مجھے ان (آل رسول) میں خوشی اور فرج دکھا" – یعنی انسان خود اپنی آنکھوں سے ظہور دیکھنا چاہتا ہے۔

انہوں نے امام صادق(ع) کی روایت نقل کی کہ حقیقی منتظر وہ ہے جو اپنے خون میں لوٹتا ہے (میدانِ جنگ میں کٹ مرتا ہے)۔ امام خمینی(ره) نے فرمایا کہ اگر منتظر بننا ہے تو دیکھو امام زمان(عج) آئیں گے تو کیا کریں گے، وہی کام کرو۔ وہ ظلم کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے، ہمیں بھی ظلم کے خلاف اٹھنا ہوگا۔

حجۃالاسلام کفیل نے آخر میں مسلمانانِ مدینہ کی مثال دی جو نبی(ص) کے ساتھ تحریم کے سخت دنوں میں ڈٹے رہے اور کہا "یا رسول اللہ، آپ ہمارے ساتھ ہیں، ہمیں کوئی غم نہیں"۔ ان کا کہنا تھا کہ آج ایران کی قوم یہ دکھا رہی ہے کہ وہ مشکل سے مشکل وقت میں بھی نا امید نہیں ہوتی۔ خدا کہتا ہے کہ اگر تم مضبوطی سے ڈٹے رہو گے تو میں یوسفِ زہرا(عج) کو تمہیں لوٹا دوں گا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha