جمعہ 5 جون 2026 - 12:35
دعائے «اللهم کن لولیک» امام زمانؑ سے رابطے کا بہترین ذریعہ ہے: رہبرِ شہید انقلاب

حوزہ/ رہبرِ شہید انقلاب حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے فرمایا ہے کہ دعائے «اللهم کن لولیک» صرف ایک دعا نہیں بلکہ امام زمانہ حضرت امام مہدی عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف سے تعلق اور ارتباط کا مؤثر ذریعہ ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، رہبرِ شہید انقلاب حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے فرمایا ہے کہ دعائے «اللهم کن لولیک» صرف ایک دعا نہیں بلکہ امام زمانہ حضرت امام مہدی عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف سے تعلق اور ارتباط کا مؤثر ذریعہ ہے۔

حضرت آیت اللہ شہید خامنہ ای (رضوان اللہ تعالیٰ علیہ) نے دعائے فرج کی اہمیت بیان کرتے ہوئے کہا کہ مومنین جب «اللهم کن لولیک» کی تلاوت کرتے ہیں تو درحقیقت وہ اپنے امامِ زمانؑ سے رابطہ قائم کرتے ہیں اور خود کو آپؑ کی عنایت اور دعا کے دائرے میں لے آتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دعائے فرج کا پڑھنا محض الفاظ کی تکرار نہیں بلکہ امام عصرؑ سے قلبی تعلق مضبوط کرنے کا ایک ذریعہ ہے۔ اس دعا کے ذریعے انسان اپنے زمانے کے امامؑ کے لیے دعا کرتا ہے اور اس کے نتیجے میں امامؑ کی دعاؤں سے بھی فیض یاب ہوتا ہے

رہبرِ شہید انقلاب نے اپنے ایک بیان میں فرمایا: "جب آپ «اللهم کن لولیک» پڑھتے ہیں تو حقیقت میں اپنے امامِ زمانؑ سے ارتباط قائم کرتے ہیں، کیونکہ ائمہؑ نے فرمایا ہے کہ ہمارے لیے دعا کرو، ہم بھی تمہارے لیے دعا کریں گے۔"

انہوں نے زور دیا کہ مومنین کو چاہیے کہ وہ دعائے فرج کو اپنی روزمرہ زندگی کا حصہ بنائیں اور حضرت ولی عصر عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کی نصرت، سلامتی اور ظہور کے لیے خلوصِ دل سے دعا کریں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha