جمعہ 22 مئی 2026 - 19:15
ہم امام زمانہ (عج) کے دروازے پر دستک کیسے دیں؟

حوزہ / آیت اللہ العظمیٰ بہجت نے ایک سوال کے جواب میں فرمایا: ہم امام عصر (عج) کا دروازے پر دستک کیسے دیں؟

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مرحوم حضرت آیت اللہ محمد تقی بہجت (قدس سرہ) نے اس سوال کے جواب میں کہ "ہم امام عصر (عج) کا دروازہے پر دستک کیسے دیں؟" فرمایا:

امام زمانہ (عج)کے لیے دعا اگر صرف زبانی نہ ہو بلکہ دل سے کی گئی ہو تو یہ کیسے ممکن ہے کہ ان کی ہماری طرف محبت اور ہماری ان کی طرف محبت میں اضافہ کرنے میں مؤثر نہ ہو؟!

ایک شخص کسی فاضل عالم دین کے پاس گیا اور کہا: میں ایک مصیبت اور مشکل میں مبتلا ہوں، آپ میرے لیے کوئی نذر مقرر کر دیں تاکہ اگر میں نجات پا گیا تو اسے ادا کروں۔

انہوں نے فرمایا: میں نے تمہارے لیے نذر کر دی۔

کچھ دنوں بعد وہ شخص آیا اور کہنے لگا: وہ مصیبت دور ہو گئی، بتائیے وہ نذر کیا تھی تاکہ میں اسے ادا کروں۔

عالم دین نے فرمایا: میں نے خود وہ نذر ادا کر دی۔

اس شخص نے کہا: بتائیے اس کی قیمت کتنی ہے تاکہ میں ادا کر دوں۔

فرمایا: اس پر کوئی خرچ نہیں ہوا۔

اس نے پوچھا: پھر آپ نے کون سی نذر کی تھی؟

فرمایا: میں نے امام زمانہ (عج)کے لیے ایک صلوات کی نذر کی تھی۔

جی ہاں، صلوات ہماری نظر میں چھوٹی لگتی ہے لیکن یہ بہت عظیم ہے۔

کیا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے نہیں فرمایا: "جو شخص مجھ پر ایک بار صلوات بھیجتا ہے تو اس کے گناہوں میں سے ایک ذرہ بھی باقی نہیں رہتا۔"

مآخذ: کتاب بشارت از حضرت حجت عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف، صفحہ 380

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha