ہفتہ 9 مئی 2026 - 15:01
ایرانی عوام کی استقامت نصرتِ الہی اور مقاومتی محاذ کی تقویت کا باعث ہے

حوزہ / آیت اللہ علم الہدی نے کہا: ایرانی عوام کی استقامت نصرتِ الہی اور مقاومتی محاذ کی تقویت کا باعث ہے۔ امریکہ کی ایرانی قوم سے دشمنی کی جڑ اس ملک کے اسلام، ولایت اور عوام کی دینی شناخت کے ساتھ مقابلے میں ہے نہ کہ جوہری یا معاشی مسائل میں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے صوبہ خراسان رضوی میں نماینده ولی فقیہ آیت اللہ سید احمد علم الہدی نے میدان فردوسی مشہد میں عوامی اجتماع سے خطاب کے دوران لوگوں کی ان اجتماعات میں شرکت پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا: عوامی مجاہدت اور میدان میں موجودگی مجاہدینِ اسلام کی نصرت اور فتح کا ذریعہ ہے۔ آج ہمارے مجاہدین امریکہ کے دہشت گردانہ حملے کے خلاف ہر روز ایک نئی معرکہ آرائی کر رہے ہیں اور اپنی قومی غیرت، شجاعت اور بہادری کے ساتھ دشمن کی سازشوں کو خاک میں ملا رہے ہیں۔

انہوں نے دشمن کے بعض منصوبوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: دشمن کئی اہداف کے ساتھ ایک سازش پر عملدرآمد کرنا چاہتا تھا۔ پہلا یہ کہ امارات میں فجیرہ کے علاقے سے بحیرہ عمان کی طرف ایک پائپ لائن بچھائی جائے تاکہ تیل کی ترسیل اس راستے سے ہو سکے اور امارات کے ٹینکر بھی اسی راستے سے اپنا تیل منتقل کر سکیں اور اس طرح تیل کی ناکہ بندی کو توڑا جا سکے۔

آیت اللہ علم الہدی نے مزید کہا: دوسری سازش یہ تھی کہ ایک نیا آبی راستہ بنایا جائے تاکہ جو بحری جہاز بحیرہ عمان کی طرف جانا چاہتے ہیں وہ آبنائے ہرمز سے نہ گزریں بلکہ اس نئے راستے سے خلیج فارس سے بحیرہ عمان پہنچ جائیں۔

ایرانی عوام کی استقامت نصرتِ الہی اور مقاومتی محاذ کی تقویت کا باعث ہے

انہوں نے کہا: ان دو بڑی سازشوں کے ساتھ ساتھ ایک عارضی منصوبہ بھی بنائی گئی تھی کہ اس راستے سے امریکی جنگی طیارے اور جنگی جہاز خطے میں داخل ہوں اور دوسری طرف خلیج فارس میں ہمارے دستے آبنائے ہرمز میں گھیرے میں آ جائیں۔ اسی بنا پر امریکی صدر مسلسل یہ دعویٰ کر رہا تھا کہ وہ جلد ہی فوجی کارروائی سے آبنائے ہرمز کا مسئلہ حل کر دے گا۔

امام جمعہ مشہد نے کہا: ایران کے غیور رزمندگان نے دشمن کی ان ناپاک سازشوں کو ناکام بنا دیا۔ ہمارے بہادر فوجیوں نے ایک فوجی کارروائی سے وہ پائپ لائن بھی اڑا دی اور تیار کردہ آبی راستہ بھی بند کر دیا اور اس طرح امریکہ کی دونوں سازشیں ناکام ہو گئیں۔

انہوں نے کہا: متحدہ عرب امارات نے اس ملک پر حملے کے بارے میں جو شور مچایا، وہ دراصل ہمارے رزمندگان کی اسی غیورانہ کارروائی کا نتیجہ تھا جس نے ان منصوبوں کو ناکام بنا دیا اور امریکہ کو اس کے اہداف میں ناکام کر دیا۔

آیت اللہ علم الہدی نے کہا: یہ تمام بہادریاں اور غیرت مندانہ کارنامے جو ہمارے مجاہدین انجام دیتے ہیں، آپ لوگوں کے میدان میں موجود ہونے کا نتیجہ ہیں۔ جب لوگ طاقت کے ساتھ امریکہ کی دہشت گرد حکومت کے خلاف جدوجہد کی حمایت میں کھڑے ہوتے ہیں تو ان کے اندر دگنا جذبہ پیدا ہوتا ہے اور وہ بہادری اور درست منصوبہ بندی سے دشمن کو ہر میدان میں شکست دیتے ہیں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha