حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جمہوریہ اسلامی ایران کی بری فوج کے سربراہ میجر جنرل امیر حاتمی نے خلیج فارس میں دشمن کی مہم جوئی کے ردعمل میں دو ٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ وہ کسی بھی قسم کی مہم جوئی میں سخت پشیمان ہوں گے۔
رپورٹ کے مطابق جنرل امیر حاتمی نے وزارت داخلہ کے خصوصی معاون بریگیڈیئر محمدحسن نامی کے پیغام کو دوبارہ شائع کرتے ہوئے اس کے متن کی تائید کی جس میں واضح طور پر کہا گیا تھا کہ دشمن پشیمان ہوں گے۔
قابل ذکر ہے کہ ایرانی فوج کے سربراہ کا یہ مختصر مگر سخت بیان خطے میں جاری کشیدگی کے تناظر میں دشمن کے لیے ایک واضح انتباہ قرار دیا جا رہا ہے۔









آپ کا تبصرہ