حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری ایک پیغام میں خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ صہیونیت نے ایک صدی سے دنیا کے معاشی نظام کو اپنے کنٹرول میں رکھا ہوا ہے۔ بڑی طاقتیں جوہری طاقت کے ہاتھوں یرغمال ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ ان تمام لوگوں پر اپنی رحمتیں نازل فرمائے جنہوں نے ہمیں ایٹمی طاقت بنانے میں کردار ادا کیا، جس نے ایٹمی تجربات کیے اور دنیا کو یہ باور کرایا کہ ہم ایک ایٹمی طاقت ہیں۔
پاکستانی وزیر دفاع نے مزید کہا: ایٹمی معاہدے کے لیے ایران کی آمادگی کے باوجود، ان پر جنگ مسلط کر دی گئی ہے۔ اسرائیل کے ایجنڈے میں جو صیہونیوں کی طرف سے ترتیب دیا گیا ہے، اس میں اسرائیل کے اثر و رسوخ کو پاکستان کی سرحد تک لانا شامل ہے۔









آپ کا تبصرہ