جمعہ 6 مارچ 2026 - 16:05
ایرانی وزیر خارجہ کا آذربایجانی ہم منصب کو فون / نخجوان پر ڈرون یا میزائل فائر کرنے کی سختی سے تردید

حوزہ / سید عباس عراقچی نے آذربایجان کے وزیر خارجہ سے ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے نخجوان میں ہونے والے حالیہ دھماکوں میں ایران کی جانب سے کسی بھی قسم کا ڈرون یا میزائل فائر کرنے کی سختی سے تردید کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے آذربایجان کے وزیر خارجہ جیحون بایراموف سے ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے نخجوان میں ہونے والے حالیہ دھماکوں کے حوالے سے واضح کیا کہ ایران کی جانب سے کسی بھی قسم کا ڈرون یا میزائل فائر کرنے کی سختی سے تردید کی۔

گفتگو کے دوران ایرانی وزیر خارجہ نے واضح کیا کہ جمہوریہ اسلامی ایران کی پالیسی ہمسایہ ممالک کے ساتھ حسنِ ہمسائیگی اور دوستانہ تعلقات کو فروغ دینا ہے۔ایران آذربایجان کے ساتھ تمام شعبوں میں تعلقات کو مزید وسعت دینے کا خواہاں ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ نے پر صہیونی حکومت کے سازشی کردار کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: اس نوعیت کے حملوں کا مقصد عوامی افکار کو گمراہ کرنا اور ایران کے اپنے ہمسایہ ممالک کے ساتھ خوشگوار تعلقات کو نقصان پہنچانا ہے۔ حالیہ دنوں میں اسی طرح کے دیگر واقعات بھی دیکھنے میں آئے ہیں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha