جمعہ 6 مارچ 2026 - 00:22
امریکا کا کراچی اور لاہور سے سفارتی عملہ واپس بلانے کا اعلان

حوزہ / پاکستان میں امریکی سفارتخانے کے اعلامیہ کے مطابق لاہور اور کراچی میں قائم امریکی قونصل خانوں کے غیر ضروری عملے کو پاکستان چھوڑنے کا حکم دیا گیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امریکی سفارتخانے کے مطابق امریکا اور ایران کے درمیان بڑھتی کشیدگی کے بعد خطے میں ڈرون اور میزائل حملوں کے ممکنہ خطرات موجود ہیں، جس کے باعث یہ احتیاطی اقدام اٹھایا گیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ صورتحال کا مسلسل جائزہ لیا جا رہا ہے اور ضرورت پڑنے پر مزید اقدامات کیے جا سکتے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ رہبر معظم کی المناک شہادت کے بعد پاکستان کے مختلف شہروں خصوصا کراچی، لاہور اور اسکردو میں جوانوں نے اپنے غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے امریکی قونصل خانوں پر دھاوا بول دیا تھا اور اس کے جواب میں کئی جوانوں کی شہادت بھی واقعہ ہوئی لیکن اسی کے خوف سے اب امریکی حکومت نے کراچی اور لاہور سے قونصل خانوں کے عملوں کو واپس بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha