حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی نیشنل سیکیورٹی کونسل کی جانب سے جاری اعلامیہ میں صہیونی حکومت اور امریکہ کے مجرمانہ حملے میں رہبر انقلاب اسلامی اور ایران کے سپریم لیڈر حضرت آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
نیشنل سیکیورٹی کونسل کے اس سلسلے میں جاری بیانیہ کا متن درج ذیل ہے:
بسم اللہ الرحمن الرحیم
رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں ملت ایران اور دنیا بھر کے آزادی طلب غیوروں کے پیشوا و رہبر معظم کی بلند مرتبہ روح اپنے جد امجد حضرت امام علی علیہ السلام کی آسمانی پکار "فزت ورب الکعبة" کی صدا دیتے ہوئے پرواز اور اپنی دیرینہ آرزو تک پہنچ گئی۔
آج ایران اور اسلامی امت اور دنیا کی آزادی کے متلاشی افراد مجرم امریکہ اور خبیث صیہونیوں کے مجرمانہ حملوں سے داغدار اور غمزدہ ہیں لیکن ظالم دشمن اور بین الاقوامی ستمکاروں کو جان لینا چاہئے کہ دنیا کے بیدار دلوں نے اپنا راستہ تلاش کیا ہوا ہے۔
یہ شہادتیں اگرچہ ہماری قوم اور امت اسلامی کے لیے انتہائی سنگین ہیں لیکن انہیں مزید مستحکم، مضبوط اور پرعزم بناتی ہیں اور بلا شبہ اس عظیم الشان شخصیت کی شہادت دنیا کے ظالموں کے خلاف جنگ میں ایک عظیم حرکت کا آغاز ہو گی۔
وَسَلَامٌ عَلَیْهِ یَوْمَ وُلِدَ وَیَوْمَ یَمُوتُ وَیَوْمَ یُبْعَثُ حَیًّا
ایرانی نیشنل سیکیورٹی کونسل









آپ کا تبصرہ