اتوار 1 مارچ 2026 - 15:01
آیت‌ الله العظمی جوادی‌ آملی کا امام خامنہ‌ای کی شہادت پر تعزیتی پیغام / باہمی اتحاد و وحدت کے تحفظ پر تاکید

حوزہ / حضرت آیت اللہ العظمیٰ جوادی آملی نے کہا: رہبرِ معظم انقلاب نے اپنی بابرکت زندگی اسلام کے تحفظ، مسلمانوں کی عزت اور مملکت کی خودمختاری کے دفاع میں صرف کی۔ آپ کی اہم ترین نصیحت امتِ اسلامی کے درمیان وحدت کا قیام، ملک کی آزادی اور سرزمین کی سالمیت کا تحفظ تھا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حضرت آیت اللہ العظمیٰ جوادی آملی نے اپنے ایک پیغام میں رہبرِ معظم انقلاب اسلامی حضرت امام سید علی خامنه‌ای کی شہادت اور متعدد کمانڈروں کی شہادت پر تعزیت پیش کی ہے۔ ان کے پیغام کا متن درج ذیل ہے:

بسم اللہ الرحمن الرحیم

إنا للہ وإنا إلیہ راجعون

رہبرِ بزرگوار حضرت آیت اللہ خامنہ‌ای اور کئی کمانڈروں کی شہادت ایک نہایت سنگین سانحہ ہے۔

وہ رہبر جنہوں نے اپنی بابرکت عمر اسلام کی حفاظت، مسلمانوں کی عزت اور ملک کی خودمختاری کے دفاع میں گزاری۔ اس مرحوم رہبر کی اہم ترین تاکید یہ تھی کہ امتِ اسلامی کی وحدت کو محفوظ رکھا جائے، ملک کی آزادی اور اس کی جغرافیائی سالمیت کی پاسداری کی جائے۔

ہم اس عظیم قائد کے انتقال پر امتِ اسلامی کی خدمت میں تعزیت پیش کرتے ہیں، اللہ تعالیٰ سے مرحوم کے درجات کی بلندی، امتِ مسلمہ کیلئے صبرِ جمیل اور ان کے معزز خاندان کیلئے اجرِ عظیم کی دعا کرتے ہیں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha