اتوار 1 مارچ 2026 - 12:18
آیت اللہ العظمی خامنہ ای علم و عمل، تقوی اور شجاعت میں ممتاز تھے / اتحاد و وحدت کی حفاظت واجب ہے

حوزہ / رہبر معظم انقلاب اسلامی کی شہادت ان کی عمر بھر کے اخلاص، مجاہدت اور بندگی کا ثمر تھی جو خداوند متعال نے ان کی دائمی آرزو اور ہمیشہ کی دعاؤں کی قبولیت کی شکل میں انہیں عطا کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حضرت آیت اللہ نوری ہمدانی نے رہبر انقلاب اسلامی کی شہادت کے موقع پر پیغام جاری کیا ہے جس کا متن حسب ذیل ہے:

بسم الله الرحمن الرحیم

مِنَ الْمُؤْمِنِینَ رِجالٌ صَدَقُوا ما عاهَدُوا اللّهَ عَلَیْهِ فَمِنْهُمْ مَنْ قَضی نَحْبَهُ وَ مِنْهُمْ مَنْ یَنْتَظِرُ وَ ما بَدَّلُوا تَبْدِیلاً

رہبر معظم انقلاب اسلامی کی شہادت ان کی عمر بھر کے اخلاص، مجاہدت اور بندگی کا ثمر تھی جو خداوند متعال نے ان کی دائمی آرزو اور ہمیشہ کی دعاؤں کی قبولیت کی شکل میں انہیں عطا کی۔

ایک ایسی شخصیت جس نے امام راحل رحمة الله عليه کے بعد تقریباً چار دہائیوں تک انہی کے نقش قدم پر چلتے ہوئے رہبری کے فرائض انجام دیئے اور کبھی خدا کے علاوہ کسی اور کے لیے کام نہیں کیا اور نہ ہی کوئی فیصلہ کیا اور نہ کوئی گفتگو کی۔

وہ علم و عمل، تقویٰ اور شجاعت میں ممتاز تھے، انہوں نے کبھی بھی یہاں تک کہ خطرے کے وقت بھی اپنے آپ کو اپنی قوم و ملت سے الگ نہیں کیا۔

بلاشبہ مجرم امریکہ اور خونخوار صہیونیوں کا خاتمہ نزدیک ہے اور اس بار طاقتور مسلح افواج انہیں بھرپور عوامی حمایت سے ایک یقینی اور ناقابل فراموش جواب دیں گی۔

ان حساس اور خاص حالات میں ایرانی قوم اور دنیا کے تمام آزاد افراد کو اپنے غصہ و خشم پر کنٹرول رکھتے ہوئے اپنے درمیان باہمی اتحاد و وحدت اور کسی بھی قسم کے اختلاف سے پرہیز کرنا واجب اور ضروری ہے۔ میدان میں آئیں اور اپنے باہمی اتحاد سے دشمن کو مایوس کریں اور انشاء اللہ قومی ماہرین (مجلس خبرگان) بھی اپنا تاریخی فریضہ ادا کریں گے اور دشمن کو معلوم ہو گا کہ انقلاب کا راستہ پوری طاقت کے ساتھ جاری رہے گا۔

اسلامی دنیا کے اس عظیم رہبر و رہنما کی شہادت پر حضرت بقیۃ اللہ الاعظم عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف اور امت مسلمہ اور دنیا کے تمام آزاد افراد کو تبریک و تعزیت پیش کرتا ہوں۔

حسین نوری ہمدانی

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha