حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شیعہ مرجع تقلید حضرت آیت اللہ حسین نوری ہمدانی نے مسلح افواج اور امتِ حزب اللہ ایران کے نام اپنے پیغام میں کہا:
بسم اللہ الرحمن الرحیم
ان ایام میں جب صہیونی مجرموں اور استکباری امریکہ نے ہمارے وطن عزیز پر وحشیانہ جارحیت کی اور ملتِ رشید و مقتدر ایران کو اپنے محبوب رہبر کے فراق میں سوگوار کیا نیز معصوم بچوں، بے گناہ عورتوں اور مردوں کو شہید کیا اور مسلح افواج کے بعض کمانڈروں نے عظیم مرتبۂ شہادت پایا تو یہ تمام واقعات باعثِ رنج و افسوس ہیں۔ میں لازم سمجھتا ہوں کہ ان عزیزوں کے اہلِ خانہ کو مبارکبادِ شہادت اور تعزیت پیش کروں۔
لیکن جمہوریہ اسلامی ایران کی مسلح اور بہادر افواج جان لیں کہ آپ نے اس قوم اور اس سرزمین کے دفاع میں تاریخ ساز کارنامہ رقم کیا ہے اور نظامِ اسلامی کی قدرت کو عملی طور پر واضح کر دیا ہے۔
میں بحیثیت ایک طالبِ علمِ حوزۂ علمیہ قم، آپ کی ان جانفشانیوں کی قدر دانی کرتا ہوں اور آپ کیلئے دعاگو ہوں۔
میں امتِ حزب اللہ ایران اسلامی سے بھی درخواست کرتا ہوں کہ جس طرح اب تک ہر مرحلے پر بھرپور موجودگی کے ذریعے دشمنوں کو مایوس کیا، آئندہ بھی اسی جوش و خروش کے ساتھ میدان میں حاضر رہیں، فتنہ و فساد کو کچل دیں اور دعا و توسل سے غفلت نہ برتیں تاکہ ان شاء اللہ امامِ راحل اور شہید رہبرِ انقلاب کا راستہ بدستور جاری و ساری رہے۔
"اِن تَنصُرُوا اللّٰهَ يَنصُرْكُمْ وَيُثَبِّتْ أَقْدَامَكُمْ"
حسین نوری ہمدانی









آپ کا تبصرہ