جمعرات 21 مئی 2026 - 20:22
رہبرِ معظم انقلاب کے ہر فیصلے کی پیروی سب پر لازم ہے: آیت اللہ العظمیٰ نوری ہمدانی

حوزہ/ آیت اللہ العظمیٰ حسین نوری ہمدانی نے عوامی اتحاد اور ہر شب منعقد ہونے والے اجتماعات میں لوگوں کی بھرپور شرکت کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ رہبرِ معظم انقلاب جو بھی فیصلہ کریں، سب کو اس کی پیروی کرنی چاہیے، خواہ وہ فیصلہ میدانِ عمل سے متعلق ہو یا سفارتی محاذ سے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آیت اللہ العظمیٰ حسین نوری ہمدانی نے عوامی اتحاد اور ہر شب منعقد ہونے والے اجتماعات میں لوگوں کی بھرپور شرکت کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ رہبرِ معظم انقلاب جو بھی فیصلہ کریں، سب کو اس کی پیروی کرنی چاہیے، خواہ وہ فیصلہ میدانِ عمل سے متعلق ہو یا سفارتی محاذ سے۔

اطلاعات کے مطابق سازمان تبلیغات اسلامی کے سربراہ حجۃ الاسلام والمسلمین محمد قمی نے آیت اللہ العظمیٰ نوری ہمدانی سے ملاقات اور گفتگو کی۔

اس موقع پر آیت اللہ العظمیٰ نوری ہمدانی نے سازمان تبلیغات اسلامی کی خدمات اور کوششوں کو سراہتے ہوئے ہر شب منعقد ہونے والے عوامی اجتماعات میں لوگوں کی پرجوش شرکت کی طرف اشارہ کیا اور اس جذبے کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم عوام کی اس موجودگی کے قدردان ہیں اور جتنا زیادہ عوامی حضور مضبوط ہوگا، اتنی ہی زیادہ مضبوطی کے ساتھ نظام، انقلاب اسلامی اور رہبرِ معظم انقلاب کی حمایت سامنے آئے گی۔

انہوں نے قومی وحدت اور انسجام کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اجتماعات میں اس انداز سے عمل ہونا چاہیے کہ اختلاف کی معمولی سی بو بھی محسوس نہ ہو، بلکہ صرف اتحاد کی آواز بلند ہو، اور وہ بھی رہبرِ معظم انقلاب کی رائے کے محور پر۔ انہوں نے مزید کہا کہ رہبرِ معظم انقلاب جو بھی فیصلہ کریں، سب کو اس کی پیروی کرنا چاہیے، چاہے وہ فیصلہ میدان کے حوالے سے ہو یا سفارتی میدان سے متعلق۔

مرجع تقلید نے اپنے بیان کے اختتام پر ایک بار پھر اتحاد و یکجہتی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہم عوام کے اس شاندار اتحاد اور بھرپور شرکت پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha