منگل 24 فروری 2026 - 17:11
آیت اللہ اعرافی کی جانب سے حوزہ علمیہ کے ممتاز استاد کے انتقال پر اظہارِ تعزیت

حوزہ /  مدیر حوزہ‌ علمیہ نے اپنے ایک پیغام میں مرحوم حاج شیخ محمد رضا مامقانی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مدیر حوزہ‌ علمیہ آیت اللہ علی رضا اعرافی نے اپنے ایک پیغام میں مرحوم حاج شیخ محمد رضا مامقانی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ ان کے پیغام کا متن درج ذیل ہے:

بسم اللہ الرحمن الرحیم

انا للہ و انا الیہ راجعون

دانشمند، مفکر اور جلیل القدر محقق حضرت آیت اللہ حاج شیخ محمد رضا مامقانی رضوان اللہ تعالیٰ علیہ کے ارتحال کی خبر شدید رنج و غم کاباعث بنی۔

علمِ حدیث اور علمِ رجال کے ارتقا اور گہرائی میں اُس بزرگ عالم دین کا بے مثال کردار تھا جو قیمتی علمی تصانیف کی صورت میں جلوہ گر ہوا اور اس نے اہل علم کے ذہنوں میں ان کے دائمی نقوش چھوڑے ہیں۔

میں اس محنتی عالمِ دین کے انتقالِ پُرملال پر ان کے معزز خاندان خصوصاً ان کے فرزندان، شاگردوں اور عقیدت مندوں کی خدمت میں تعزیت پیش کرتا ہوں اور ماہِ رحمت و رضوانِ الٰہی میں اس مرحوم عالی مقام کے لیے جنتِ عدن میں جگہ پانے اور خداوند متعال کی لامحدود رحمت و مغفرت کی دعا کرتا ہوں نیز پسماندگان کے لیے صحت، عزت اور صبرِ جمیل کا طلبگار ہوں۔

علی رضا اعرافی

مدیر حوزہ‌ علمیہ

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha