اتوار 31 مئی 2026 - 19:01
آیت اللہ اعرافی کا حوزہ علمیہ قم کے استاد کے انتقال پر اظہارِ تعزیت

حوزہ / مدیر حوزہ علمیہ نے حجت الاسلام والمسلمین حاج شیخ عباس ظہیری کے انتقال پر تعزیت پیش کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حوزہ علمیہ کے مدیر آیت اللہ اعرافی کے تعزیتی پیغام کا متن درج ذیل ہے:

بسم اللہ الرحمن الرحیم

إِنَّا لِلَّٰہِ وَإِنَّا إِلَیْہِ رَاجِعُونَ

سالہا سال مکتب جعفری کے شاگردوں کی تعلیم و تربیت اور قیمتی تصانیف کے رکھنے والے بزرگ عالم دین اور استاد حوزہ حجت الاسلام والمسلمین حاج شیخ عباس ظہیری (رضوان اللہ تعالیٰ علیہ) کے انتقال کی خبر سن کر انتہائی افسوس ہوا۔

میں اس مخلص عالم دین کے انتقال پر ان کے معزز خاندان، شاگردوں اور عقیدت مندوں سے تعزیت کرتا ہوں اور بارگاہ الٰہی میں ان کے لیے بلند درجات اور اولیائے الٰہی کے ساتھ محشور ہونے کی دعا کرتا ہوں اور پسماندگان کے لیے جزیل اور دائمی اجر کے ساتھ قلبی سکون کی استدعا کرتا ہوں۔

علی رضا اعرافی

مدیر حوزہ علمیہ

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha