پیر 21 ستمبر 2026 - 23:29
آیت اللہ العظمیٰ شبیری زنجانی علم، عمل اور تقویٰ میں بے نظیر تھے

حوزہ / حضرت آیت اللہ نوری ہمدانی نے جلیل القدر فقیہ حضرت آیت اللہ شبیری زنجانی کے انتقال پر تعزیت پیش کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حضرت آیت اللہ نوری ہمدانی کا حضرت آیت اللہ شبیری زنجانی (رضوان اللہ تعالیٰ علیہ) کے انتقال پر جاری تعزیتی پیغام کا متن درج ذیل ہے:

بسم اللہ الرحمن الرحیم

إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ

مرجع عالی قدر اور اہل بیت عصمت و طہارت علیہم السلام کے جلیل القدر فقیہ حضرت آیت اللہ العظمیٰ حاج سید موسیٰ شبیری زنجانی رضوان اللہ تعالیٰ علیہ کے انتقال کی خبر سے گہرا رنج و افسوس ہوا۔

اس عالم ربانی کے بارے میں جو کچھ عرض کر رہا ہوں، وہ ان کے ساتھ حضرت آیات عظام بروجردی اور محقق داماد رحمۃ اللہ علیہما کی خدمت میں مشترکہ دروس اور کئی سالوں تک علمی مباحثوں اور نشستوں میں ان کی شخصیت کو قریب سے جاننے اور سمجھنے کی بنیاد پر ہے۔

وہ ایک ممتاز شخصیت تھے جو فقہ، اصول، رجال اور دیگر مختلف علوم میں نمایاں مقام رکھتے تھے اور حقیقتاً ہمارے دور میں علم، عمل اور تقویٰ کے اعتبار سے بے نظیر تھے۔

وہ تمام امور میں صرف خدا کو دیکھتے تھے اور حقیقی معنوں میں دنیا سے بے نیاز تھے۔ انہوں نے اپنی بابرکت عمر حضرات معصومین علیہم السلام کی تعلیمات و ثقافت کی ترویج میں گزاری۔

ان کی گراں قدر تصانیف اور ان کے نایاب و خالص بیانات جنہیں محترم دانشور جناب مختاری نے جمع کیا ہے، تمام اہلِ علم و علماء کے لیے نہایت مفید اور قابلِ مطالعہ ہیں۔ یقینا حوزہ علمیہ نے اپنے ایک اہم ستون کو کھو دیا ہے۔

میں اس جلیل القدر فقیہ کے انتقال پر حضرت بقیۃ اللہ الاعظم عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف، حوزاتِ علمیہ، ان کے محترم اور عالم دین فرزندان، ان کے برادر گرامی قدر اور تمام شیعیان و عقیدت مندوں کی خدمت میں تعزیت پیش کرتا ہوں اور ان کے لیے بلندیِ مقام کی دعا کرتا ہوں۔

21 ستمبر 2026ء

حسین نوری ہمدانی

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha