منگل 22 ستمبر 2026 - 15:39
تقریباً ایک صدی تک آیت اللہ شبیری زنجانیؒ نے چراغِ فقاہت روشن رکھا: علماء و مومنین

حوزہ/ اترپردیش کے چہجپورہ سادات بجنور میں علماء و مومنین نے آیت اللہ شبیری زنجانیؒ کی رحلت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی علمی و دینی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا اور بلندیِ درجات کے لیے دعا کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،بجنور/چہجپورہ سادات۔ آیت اللہ شبیر زنجانی کی رحلت پر اتر پردیش کے ضلع بجنور کے گاؤں چہجپورہ سادات کے علماء، مومنین اور علمی و دینی حلقوں نے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے لیے بلندی درجات کی دعا کی۔

علماء و مومنین نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ آیت اللہ شبیر زنجانی ملت کا سرمایہ تھے۔ ان کی علمی و دینی شخصیت کسی تعارف کی محتاج نہیں تھی۔ انہوں نے اپنی پوری زندگی خدمتِ آل محمدؐ، درس و تدریس، تحقیق، تبلیغ و بیان اور دینی خدمات میں صرف کی۔ حرم حضرت فاطمہ معصومہؑ قم سے بھی طویل عرصے تک وابستہ رہتے ہوئے انہوں نے علمی و دینی خدمات انجام دیں۔

تقریباً ایک صدی تک آیت اللہ شبیری زنجانیؒ نے چراغِ فقاہت روشن رکھا: علماء و مومنین

تعزیتی بیان میں کہا گیا کہ آیت اللہ شبیر زنجانی نے اپنی علمی تربیت اور تدریسی خدمات کے ذریعے ایسی نامور شخصیات کی تربیت میں کردار ادا کیا جن پر امت فخر کرتی ہے۔ ان شخصیات میں رہبر معظم آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای، آیت اللہ مصطفیٰ خامنہ ای، آقای حسن خمینی سمیت دیگر علمی و دینی شخصیات کے نام قابل ذکر ہیں۔

علماء و مومنین نے کہا کہ تقریباً ایک صدی تک چراغِ فقاہت کی مانند علمی دنیا کو روشنی فراہم کرنے والی یہ عظیم شخصیت 8 ربیع الثانی 1447ھ کو سرزمین قم پر دنیا سے رخصت ہوگئی۔ ان کی وفات سے پیدا ہونے والا علمی و دینی خلا آسانی سے پُر نہیں ہوسکتا۔ ان کے انتقال پر امت، بالخصوص علمی و دینی حلقوں میں گہرے رنج و غم کی کیفیت ہے۔

تقریباً ایک صدی تک آیت اللہ شبیری زنجانیؒ نے چراغِ فقاہت روشن رکھا: علماء و مومنین

آخر میں علماء و مومنین نے بارگاہِ الٰہی میں دعا کی کہ خداوند متعال مرحوم آیت اللہ شبیر زنجانی کے درجات بلند فرمائے، ان کی علمی و دینی خدمات کو شرفِ قبولیت عطا فرمائے اور انہیں جدِ بزرگوار ائمہ معصومین علیہم السلام کے ساتھ محشور فرمائے۔ آمین۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha