منگل 31 مارچ 2026 - 19:50
رہبرِ معظم انقلاب کی مظلومانہ شہادت کے بعد ہندوستانی عوام کی یکجہتی باعثِ تسکین، انسانی ہمدردی کی کوئی سرحد نہیں ہوتی: نمائندہ ولی فقیہ ہند

حوزہ/ ممبئی میں رہبرِ معظم شہید آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ایؒ اور دیگر شهدائے جنگِ رمضان کی یاد میں منعقدہ پُراثر جلسۂ تعزیت میں نمائندۂ ولی فقیہ در ہند حجۃ الاسلام و المسلمین ڈاکٹر عبدالْمجید حکیم الٰہی کی شرکت کے ساتھ علمائے کرام، معزز شخصیات اور مؤمنین کی بڑی تعداد نے شرکت کر کے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور ایران کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجتمع علماء و خطباء ممبئی اور مسجد ایرانیان ممبئی کے زیرِ اہتمام، مسجد ایرانیان ممبئی میں رہبرِ معظم شہید آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ایؒ اور دیگر شہدائے جنگِ رمضان کی یاد میں ایک پُراثر جلسۂ تعزیت منعقد ہوا، جس میں مؤمنین نے کثیر تعداد میں شرکت کر کے اپنے شہید رہبر کو پرسہ پیش کیا۔

رہبرِ معظم انقلاب کی مظلومانہ شہادت کے بعد ہندوستانی عوام کی یکجہتی باعثِ تسکین، انسانی ہمدردی کی کوئی سرحد نہیں ہوتی: نمائندہ ولی فقیہ ہند

اس جلسے میں ہندوستان میں رہبرِ انقلاب اسلامی کے نمائندے حجت الاسلام و المسلمین ڈاکٹر عبدالْمجید حکیم الٰہی مہمانِ خصوصی کے طور پر شریک ہوئے۔ ان کے ہمراہ ایرانی قونصلیٹ ممبئی کے قونصلر جنرل جناب محمد رضا مطلق اور ایرانی کلچر ہاؤس ممبئی کے ڈائریکٹر عالیجناب فاضل صاحب بھی موجود تھے۔

رہبرِ معظم انقلاب کی مظلومانہ شہادت کے بعد ہندوستانی عوام کی یکجہتی باعثِ تسکین، انسانی ہمدردی کی کوئی سرحد نہیں ہوتی: نمائندہ ولی فقیہ ہند

مزید برآں، ممبئی کے متعدد علمائے کرام اور معروف شخصیات نے بھی جلسے میں شرکت کی، جن میں ہندوستان میں آیت اللہ العظمیٰ سیستانی کے وکیل حجۃ الاسلام و المسلمین مولانا سید احمد علی عابدی، حجت الاسلام والمسلمین مولانا سید حسین مہدی حسینی، شیعہ علماء بورڈ مہاراشٹرا کے سربراہ حجۃ الاسلام و المسلمین مولانا سید محمد اسلم رضوی، انجمن ثاراللہ کے بانی و ممبرا کے امام جمعہ حجۃ الاسلام و المسلمین مولانا فرمان موسوی، مجتمع علماء و خطباء ممبئی کے صدر حجۃ الاسلام و المسلمین مولانا فیاض باقر حسینی، اور مسجد ایرانیان کے امامِ جماعت حجۃ الاسلام و المسلمین مولانا نجیب حیدر زیدی قابلِ ذکر ہیں۔

رہبرِ معظم انقلاب کی مظلومانہ شہادت کے بعد ہندوستانی عوام کی یکجہتی باعثِ تسکین، انسانی ہمدردی کی کوئی سرحد نہیں ہوتی: نمائندہ ولی فقیہ ہند

جلسے کا آغاز صبح 11:30 بجے تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا، جس کی سعادت مولانا عبداللہ حسنی نے حاصل کی۔ اس کے بعد مولانا ماہر جعفری نے منظوم نذرانۂ عقیدت پیش کیا۔

رہبرِ معظم انقلاب کی مظلومانہ شہادت کے بعد ہندوستانی عوام کی یکجہتی باعثِ تسکین، انسانی ہمدردی کی کوئی سرحد نہیں ہوتی: نمائندہ ولی فقیہ ہند

بعد ازاں مقررین نے اپنے خطابات پیش کیے۔ سب سے پہلے حجت الاسلام والمسلمین مولانا سید حسین مہدی حسینی نے خطاب کرتے ہوئے رہبر معظم انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای کی شہادت کے بعد منتخب رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ سید مجتبیٰ خامنہ ای مدّظلہ العالی کے حوالے سے گفتگو کی۔

مکمل تصاویر دیکھیں:

ممبئی میں رہبرِ انقلاب کی یاد میں پُراثر جلسۂ تعزیت، علمائے کرام اور عوام کی بھرپور شرکت

انہوں نے کہا کہ رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ سید مجتبیٰ خامنہ ای اپنے والد کی طرح بہادر اور با بصیرت ہیں، اور دفاعِ مقدس کے دوران ایک سپاہی کی حیثیت سے دشمنانِ اسلام کے خلاف جنگ کا تجربہ رکھتے ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ان کی قیادت میں ایران امریکہ-اسرائیل محاذ کے مقابلے میں کامیاب ہوگا اور دشمن ہمیشہ کی طرح ذلیل و خوار ہوگا۔

رہبرِ معظم انقلاب کی مظلومانہ شہادت کے بعد ہندوستانی عوام کی یکجہتی باعثِ تسکین، انسانی ہمدردی کی کوئی سرحد نہیں ہوتی: نمائندہ ولی فقیہ ہند

اس کے بعد وکیلِ آیت اللہ العظمیٰ سیستانی سیستانی حجۃ الاسلام و المسلمین مولانا سید احمد علی عابدی نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے ملک ہندوستان میں نمائندۂ رہبرِ انقلاب اسلامی کو تعزیت پیش کی اور رہبرِ معظم کی مظلومانہ شہادت پر گہرے رنج و غصے کا اظہار کیا۔

رہبرِ معظم انقلاب کی مظلومانہ شہادت کے بعد ہندوستانی عوام کی یکجہتی باعثِ تسکین، انسانی ہمدردی کی کوئی سرحد نہیں ہوتی: نمائندہ ولی فقیہ ہند

ایرانی قونصلیٹ ممبئی کے قونصلر جنرل جناب محمد رضا مطلق صاحب نے بھی خطاب کیا۔ انہوں نے رہبرِ انقلاب اسلامی کی شہادت پر اظہارِ افسوس کرتے ہوئے ہندوستانی عوام کا شکریہ ادا کیا اور ایران کے لیے ان کی حمایت کو دونوں ممالک کے دیرینہ تعلقات کا مظہر قرار دیا۔

رہبرِ معظم انقلاب کی مظلومانہ شہادت کے بعد ہندوستانی عوام کی یکجہتی باعثِ تسکین، انسانی ہمدردی کی کوئی سرحد نہیں ہوتی: نمائندہ ولی فقیہ ہند

جلسے کی آخری تقریر مہمانِ خصوصی نمائندۂ ولی فقیہ در ہند حجۃ الاسلام و المسلمین ڈاکٹر عبدالْمجید حکیم الٰہی نے کی۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ رہبرِ معظم انقلاب کی مظلومانہ شہادت کے بعد ہندوستان کے عوام نے جس طرح تعزیت اور یکجہتی کا اظہار کیا، وہ ہمارے لیے باعثِ تسکین ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر مذہب کے افراد نے ہمارے غم میں شرکت کی، جو اس بات کی دلیل ہے کہ انسانی ہمدردی کی کوئی سرحد نہیں ہوتی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہندوستان کے مختلف علاقوں میں عوام نے بھرپور استقبال کیا اور اس مشکل وقت میں ایران کے ساتھ کھڑے رہنے کا یقین دلایا، حتیٰ کہ بچوں نے بھی عملی طور پر مدد میں حصہ لیا، جس پر ہم سب ان کے شکر گزار ہیں۔

رہبرِ معظم انقلاب کی مظلومانہ شہادت کے بعد ہندوستانی عوام کی یکجہتی باعثِ تسکین، انسانی ہمدردی کی کوئی سرحد نہیں ہوتی: نمائندہ ولی فقیہ ہند

آخر میں ناظمِ جلسہ سید محمد حیدر اصفہانی نے تمام مہمانوں اور حاضرین کا شکریہ ادا کیا، خصوصاً جلسے کے انتظامات اور حاضرین کی سہولیات کا خیال رکھنے پر مولانا کلب جعفر خان اور مولانا وصی حیدر نقوی کا شکریہ ادا کیا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha