جمعرات 5 جون 2025 - 21:02
علامہ شبیر حسن میثمی سے زہرا (س) اکیڈمی قم میں علماء و طلاب کی ملاقاتیں / مختلف امور پر گفتگو

حوزہ / مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان اور زہرا (س) اکیڈمی کے چیئرمین سے ان کے ایران، قم المقدسہ کے دورہ کے دوران مختلف ایرانی و پاکستانی علماء، جوامع روحانیت کے وفود اور  طلاب نے ملاقاتیں کی ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان اور زہرا (س) اکیڈمی کے چیئرمین علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی سے ان کے ایران، قم المقدسہ کے دورہ کے دوران مختلف ایرانی و پاکستانی علماء، جوامع روحانیت کے وفود اور طلاب نے زہرا (س) اکیڈمی شعبہ قم میں ملاقاتیں کی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ان ملاقات کرنے والوں میں صحافی حضرات، جامعہ روحانیت بلتستان، علمائے مدرسہ امام علی (ع)، علمائے مدرسہ امام المتقین (ع)، جامعہ روحانیت سندھ، امام ہادی کمپلکس، متحدہ علماء فورم جی بی، جامعہ روحانیت خیبر پختونخواہ، قرآن و اہلبیت، علماء شگر، علمائے سندھ و بلوچستان، مجمع جہانی اہل بیت (ع) کے نمائندہ وفد سمیت حجت الاسلام والمسلمین علامہ ڈاکٹر رضایی اصفہانی، حجت الاسلام والمسلمین ڈاکٹر حامد معرفت شامل تھے۔

علامہ شبیر حسن میثمی سے زہرا (س) اکیڈمی قم میں علماء و طلاب کی ملاقاتیں / مختلف امور پر گفتگو

رئیس مدرسہ عالی قرآن و حدیث جناب حجت الاسلام والمسلمین ڈاکٹر رضایی اصفہانی نے چیئرمین زہرا (س) اکیڈمی سے ملاقات کے دوران قرآن و حدیث سے متعلق پڑھائے جانے والے مختلف دروس کی تفصیل بتائی۔

ان کے مطابق اس وقت چار سو سے زائد پاکستانی طلاب اس مدرسہ میں زیرِ تعلیم ہے۔ مدرسہ عالی قرآن و حدیث، اسلام کے ان دو اصول اور بنیادی اساس پر مختلف جہات سے کام ہو رہا ہے جس میں جدید ترین شعبہ قرآن اور آرٹیفیشل انٹیلیجنس کا شعبہ ہے۔

اس ملاقات میں سرپرستِ موسسہ زہراء (س) اکادمی آیت اللہ علامہ محمد ہادی معرفت کا ذکر بھی ہوا جو حوزہ علمیہ قم میں قرآنی علوم کے بانی ہیں۔ ان کی کتاب التمہید اور تفسیر الاثری الجامع حوزہ اور یونیورسٹی میں پڑھائی جاتی ہے۔

یاد رہے کہ علامہ شبیر میثمی، علامہ محمد ہادی معرفت کے شاگرد ہیں اور التفسیر الاثری الجامع کی تحقیق و تدوین میں علامہ مرحوم کے معاون بھی رہ چکے ہیں۔

علامہ شبیر حسن میثمی سے زہرا (س) اکیڈمی قم میں علماء و طلاب کی ملاقاتیں / مختلف امور پر گفتگو

علامہ محمد ہادی معرفت کے فرزند حجت الاسلام والمسلمین حامد معرفت نے علامہ شبیر حسن میثمی سے ملاقات کے دوران انہیں علامہ مرحوم کی تفسیر کی جدید جلدیں پیش کیں۔

علامہ شبیر میثمی نے ان کے ساتھ گفتگو میں کہا: ہم آیت اللہ معرفت کے جدید فقہی اور تفسیری نظریات اور خصوصا اسلامک بینکنگ میں ان کے فقہی نظریات سے بھرپور استفادہ کرتے ہیں۔

علامہ شبیر حسن میثمی سے زہرا (س) اکیڈمی قم میں علماء و طلاب کی ملاقاتیں / مختلف امور پر گفتگو

قابل ذکر ہے کہ اس ملاقات میں زہرا(س) اکیڈمی کے اراکین سمیت سرپرست و مؤسس زہرا (س) اکیڈمی آیت اللہ سید حسین مرتضیٰ کے فرزند حجت الاسلام والمسلمین سید محمد نقوی، حجت الاسلام والمسلمین فیاض مطہری اور سیکرٹری اطلاعات شیعہ علماء کونسل پاکستان زاہد علی آخونزادہ بھی موجود تھے۔

علامہ شبیر حسن میثمی سے زہرا (س) اکیڈمی قم میں علماء و طلاب کی ملاقاتیں / مختلف امور پر گفتگو

علامہ شبیر حسن میثمی سے زہرا (س) اکیڈمی قم میں علماء و طلاب کی ملاقاتیں / مختلف امور پر گفتگو

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha