جمعہ 19 جون 2026 - 01:29
دارالسلام, تنزانیہ میں امام حسین علیہ السلام کا پرچم نصب کر دیا گیا / محرم 1448ھ کی مجالس کا آغاز

حوزہ / دارالسلام, تنزانیہ میں شیخ محمد عبدو نے عزاداری امام حسین علیہ السلام کے پرچم کو نصب کرنے اور مجالس ایام محرم 1448 کے آغاز کی تقریب منعقد کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حوزہ علمیہ امام صادق علیہ السلام کے سرپرست شیخ محمد عبدو نے عزاداری امام حسین علیہ السلام کے پرچم کو نصب کرنے مجالس ایام محرم 1448 کے آغاز کی تقریب منعقد کی۔یہ تقریب حضرت اباعبداللہ الحسین علیہ السلام کی مجالس کے آغاز کی علامت کے طور پر منعقد کی جاتی ہے۔

یہ تقریب اہل بیت علیہم السلام سے محبت، جوش اور شوق سے بھرپور ایک روحانی فضا میں منعقد ہوئی جس میں مذہبی رہنماؤں، حوزہ علمیہ کے طلباء اور اہل بیت علیہم السلام کے عقیدت مندوں نے شرکت کی تاکہ اس اہم واقعے میں شریک ہو سکیں جو کربلا کی جاودانہ تحریک کی یاد دلاتا ہے۔

دارالسلام, تنزانیہ میں امام حسین علیہ السلام کا پرچم نصب کر دیا گیا / محرم 1448ھ کی مجالس کا آغاز

شیخ محمد عبدو نے اس موقع پر اپنے خطاب میں کہا: امام حسین علیہ السلام کے پرچم کو بلند اور نصب کرنا کربلا کے جاودانہ پیغام کو زندہ رکھنے اور ان اصولوں اور اقدار جیسے عدالت، آزادی، ایثار اور ظلم و ستم کے خلاف جدوجہد کی یاد دہانی ہے جن کا آپ نے بے مثال بہادری اور استقامت کے ساتھ دفاع کیا۔

انہوں نے کہا: محرم کا مہینہ قیامِ کربلا کی تعلیمات کی طرف رجوع کرنے، روحانی اور اخلاقی خود سازی، اسلامی اتحاد کو مضبوط کرنے اور اہل بیت علیہم السلام سے محبت کو گہرا کرنے کا ایک قیمتی موقع ہے۔ وہ بزرگ جنہوں نے حق، انسانی عزت اور الہی اقدار کے دفاع میں بہترین نمونہ پیش کیا۔

دارالسلام, تنزانیہ میں امام حسین علیہ السلام کا پرچم نصب کر دیا گیا / محرم 1448ھ کی مجالس کا آغاز

قابل ذکر ہے کہ اس تقریب کے ایک اور حصے میں حوزہ علمیہ امام صادق علیہ السلام کے سرپرست نے رسمی طور پر محرم 1448 ہجری / 2026 عیسوی کے شعار کی رونمائی کی جو ہے: "کربلا، آزاد فکر کا راستہ"۔ یہ شعار معاشرے کو کربلا کی تحریک کے کردار پر گہرائی سے غور کرنے، استبداد اور ظلم کا مقابلہ کرنے اور عدالت، انصاف اور انسانی عزت پر مبنی معاشرہ بنانے کی ترغیب دینے کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔

دارالسلام, تنزانیہ میں امام حسین علیہ السلام کا پرچم نصب کر دیا گیا / محرم 1448ھ کی مجالس کا آغاز

دارالسلام, تنزانیہ میں امام حسین علیہ السلام کا پرچم نصب کر دیا گیا / محرم 1448ھ کی مجالس کا آغاز

دارالسلام, تنزانیہ میں امام حسین علیہ السلام کا پرچم نصب کر دیا گیا / محرم 1448ھ کی مجالس کا آغاز

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha