جمعہ 19 جون 2026 - 18:41
بیروت کے جنوبی مضافاتی علاقوں میں عزاداری امام حسینؑ کا انعقاد، عوام کی بڑی تعداد میں شرکت

حوزہ/ امام حسین علیہ السلام اور آپؑ کے وفادار اصحاب کی یاد میں حزب اللہ کی جانب سے بیروت کے جنوبی مضافاتی علاقوں (الضاحیہ الجنوبیہ) میں محرم الحرام کی مجالس منعقد کی گئیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امام حسین علیہ السلام اور آپؑ کے وفادار اصحاب کی یاد میں حزب اللہ کی جانب سے بیروت کے جنوبی مضافاتی علاقوں (الضاحیہ الجنوبیہ) میں محرم الحرام کی مجالس منعقد کی گئیں۔

یہ مجالس «حی السلم»، «تحویطۃ الغدیر»، «مجتمع القائم(عج)» واقع «حی الابیض» اور «دارۃ کیفون» کے احاطے میں منعقد ہوئیں، جہاں عزاداروں نے واقعۂ کربلا اور شہدائے کربلا کی عظیم قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔

تقریبات میں علما کرام، سماجی و دینی شخصیات، شہداء کے اہل خانہ اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مقررین نے امام حسین علیہ السلام کی سیرت، قیامِ عاشورا کے اہداف اور ظلم کے خلاف استقامت کے پیغام پر روشنی ڈالی اور محرم کے پیغام کو موجودہ دور کے چیلنجز سے جوڑنے کی ضرورت پر زور دیا۔

مجالس کے اختتام پر شہدائے اسلام، بالخصوص شہدائے مقاومت کے درجات کی بلندی اور امت مسلمہ کی سربلندی کے لیے دعائیں بھی کی گئیں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha