پیر 8 جون 2026 - 19:04
ہندوستان میں عیدِ غدیر کے موقع پر عظیم الشان تقریب کا انعقاد

حوزہ/ ہندوستان میں اسلامی جمہوریہ ایران کے ثقافتی مرکز (خانہ فرہنگ) میں اسلام کی سب سے بڑی عید عیدِ غدیر کے موقع پر ایک پُروقار جشن اور یادگاری تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس تقریب کا اہتمام دفتر نمائندگی جامعۃ المصطفیٰ ہند اور دیگر ایرانی اداروں کے تعاون سے کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ہندوستان میں اسلامی جمہوریہ ایران کے ثقافتی مرکز (خانہ فرہنگ) میں اسلام کی سب سے بڑی عید عیدِ غدیر کے موقع پر ایک پُروقار جشن اور یادگاری تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس تقریب کا اہتمام دفتر نمائندگی جامعۃ المصطفیٰ ہند اور دیگر ایرانی اداروں کے تعاون سے کیا گیا۔

تقریب میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر، سفارت خانے کے عملے، دینی و سماجی شخصیات اور مؤمنین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ پروگرام کا آغاز زیارتِ امین اللہ کی تلاوت اور منقبت خوانی سے ہوا، جس کے بعد ہندوستان میں جامعۃ المصطفیٰ کی نمائندگی کے سربراہ حجۃ الاسلام والمسلمین حسینی نے حاضرین سے خطاب کیا۔

حجۃ الاسلام والمسلمین حسینی نے اپنے خطاب میں حضرت امام خمینیؒ کی برسی اور 15 خرداد کے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ واقعۂ غدیر، رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی رسالت کا تسلسل اور اسلامی قیادت و ولایت کے نظام کا اعلان ہے۔ انہوں نے قرآن کریم کی آیات اور اہل بیت علیہم السلام سے منقول روایات کی روشنی میں عیدِ غدیر کی اہمیت، اس کے پیغامات اور برکات پر روشنی ڈالی۔

انہوں نے کہا کہ غدیر کا پیغام امتِ مسلمہ کے لیے اتحاد، ہدایت، عدل اور الٰہی قیادت سے وابستگی کا پیغام ہے، جو ہر دور میں مسلمانوں کی رہنمائی کرتا رہے گا۔ مقرر نے حاضرین پر زور دیا کہ وہ غدیر کے پیغام کو اپنی انفرادی اور اجتماعی زندگی میں عملی طور پر نافذ کریں اور اہل بیت علیہم السلام کی تعلیمات کو فروغ دیں۔

جشن کے اختتام پر حاضرین نے عیدِ غدیر کی مناسبت سے ایک دوسرے کو مبارکباد پیش کی اور ولایتِ امیرالمؤمنین حضرت علی علیہ السلام سے اپنے عہدِ وفا کی تجدید کی۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha