حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پیغمبر اسلام (ص) اور امام جعفر صادق (ع) کے یوم ولادت کے موقع پر لاطینی امریکہ کے ملک وینزویلا کے شہر کراکس میں جامعۃ المصطفیٰ (ص) کے دفتر میں نئے تعلیمی سال کے آغاز پر تقریب منعقد ہوئی۔
یہ تقریب وینزویلا میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر حجت اللہ سلطانی، کراکس میں اسلامی مراکز کے عہدیداروں، طلباء اور ان کے اہل خانہ اور عوام کی موجودگی میں وینزویلا کے دارالحکومت کراکس میں نمائندگی جامعۃ المصطفی (ص) کے دفتر میں منعقد ہوئی ۔
اس تقریب میں لاطینی امریکہ میں جامعۃ المصطفیٰ (ص) کے نمائندے حجۃ الاسلام سیدمجتبیٰ حسینی نژاد نے اس مرکز کی اہم سرگرمیوں کے متعلق رپورٹ پیش کی۔