۹ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 28, 2024
آشتیان

حوزہ/ جامعہ المصطفی شعبۂ آشتیان میں اُردو زبان طلباء کی جانب سے جشن صادقین علیہم السّلام کی مناسبت سے ایک عظیم الشان محفل منعقد ہوئی۔

حوزه نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ولادت با سعادت شہ مرسلاں، قبلہ شش جہات، امیر الوراء،کثیر الحیا، رحمۃ للعالمین، خاتم المرسلین حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم و مروج فقہ جعفریہ، صادق آل محمد حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام کے موقع پر آشتیان ایران میں ایک جشن منعقد ہوا، جس میں نظامت کے فرائض کو مولانا عمار رنّوی صاحب نے انجام دیا اور بیرونی و مقامی شعرائے کرام جناب محمد بشارت امامی صاحب(بلتستان)، جناب عاشق حسین معصومی صاحب(سندھ)، جناب کمیل ناصری صاحب (اعظمی)، جناب معراج علی صاحب (آندھراپردیش)، جناب فاضل نقوی صاحب (سندھ) نے بارگاہ صادقین میں نذرانہ عقیدت پیش کیا۔

آشتیان میں جشن صادقین علیہم السّلام کا اہتمام

تقریر کے فرائض کو انجام دینے کے لئے قم المقدسہ سے حجتہ الاسلام والمسلمین عالی جناب مولانا عقیل عباس معروفی صاحب قبلہ تشریف لائے اور اپنے منفرد انداز میں حاضرین و سامعین کو مستفیذ کیا۔

آشتیان میں جشن صادقین علیہم السّلام کا اہتمام

مولانا نے سیرت رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ سلّم پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ تلوار کے ذریعے کافر کا خاتمہ تو کیا جا سکتا ہے مگر کفر کا خاتمہ نہیں ہو سکتا لیکن کردار سے کفر کا خاتمہ یقینی ہے اور یہی کام نبی اکرم نے کیا بعد از آں امام جعفر صادق علیہ السلام کی حیات طیبہ پر روشنی ڈالی جسے موجود سامعین نے بڑے انہماک و تپاک سے سنا۔

جشن میلاد میں مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے طلباء اور طالبات نے کی۔

آخر میں جامعۃ المصطفیٰ شعبۂ آشتیان کے سربراہ محترم آقای مجد الدین مدرس زادہ کے کلمات تشکر و دعائیہ کلمات کے ساتھ جشن کا اختتام ہوا۔

آشتیان میں جشن صادقین علیہم السّلام کا اہتمام

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .