۲۴ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۵ ذیقعدهٔ ۱۴۴۵ | May 13, 2024
قم المقدسہ میں اردو زبان شعراء کی موجودگی میں جشن صادقین (ع) منعقد

حوزہ/ انجمن محبان آل یاسین کے زیر انتظام، طلاب جامعۃ الامام امیرالمؤمنین نجفی ہاؤس مقیم ایران کی جانب سے حسینیہ امام صادق (ع) قم المقدسہ میں ولادت باسعادت رسول اکرم (ص) اور امام جعفر صادق (ع) بعنوان جشن صادقین علیہما السلام اپنے پرشکوہ انداز میں منعقد ہوا۔ جس میں شعرا نے دیئے گئے مصرعہ طرح پر بہترین کلام پیش کیے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، انجمن محبان آل یاسین کے زیر انتظام، طلاب جامعۃ الامام امیرالمؤمنین نجفی ہاؤس مقیم ایران کی جانب سے حسینیہ امام صادق (ع) قم المقدسہ میں ولادت باسعادت رسول اکرم (ص) اور امام جعفر صادق (ع) بعنوان جشن صادقین علیہما السلام اپنے پرشکوہ انداز میں منعقد ہوا۔ جس میں کثیر تعداد میں علماء و طلاب نے شرکت فرمائی۔

تصاویر دیکھیں:

انجمن محبان آل یاسین کے زیر انتظام قم المقدسہ میں اردو زبان شعراء کی موجودگی میں جشن صادقین (ع) منعقد

منعقدہ جشن میں شعرا نے دیئے گئے مصرعہ طرح پر بہترین کلام پیش کیے۔جسکی نظامت کے فرائض جناب مولانا عرفان عابدی مانٹوی اور مولانا عرفان عالم پوری صاحبان نے انجام دیئے۔

محفل کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا اور پھر مختلف شعرائے کرام نے غیر طرحی اشعار پیش کیے، غیر طرحی دور ختم ہونے کے بعد حجت الاسلام مولانا سید لیاقت علی کاظمی صاحب نے تقریر فرمائی۔ اسکے بعد طرحی دور کا آغاز ہوا محفل میں دو مصرعہ طرح دیئے گئے تھے ’’ صادق زباں سے کیجئے مدحت رسول(ص) کی، ہے دین محمد پے اب بھی احسان امام صادق کا۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .