۱۴ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۴ شوال ۱۴۴۵ | May 3, 2024
جامعہ القائم ٹیکسلا

حوزہ/ جامعہ القائم ٹیکسلا پاکستان میں ہفتۂ وحدت اور میلاد صادقین علیہم السّلام کی مناسبت سے ایک عظیم الشان کانفرنس کا انعقاد ہوا جس میں علاقہ بھر سے جوانوں اور دانشوروں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

حوزه نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ہفتۂ وحدت اور میلاد صادقین علیہم السّلام کی مناسبت سے جامعتہ القائم ٹیکسلا میں ایک عظیم الشان کانفرنس منعقد کی گئی جس میں حقیقی اتحاد کا عملی مظاہرہ پیش کرتے ہوئے تمام مکاتب فکر کے اکابرین بالخصوص امن کمیٹی، میلاد کمیٹی، محرم الحرام کمیٹی، منہاج القرآن کے رہنما، مکتبہ اہل حدیث کے امیر اور جماعت اسلامی کے امیر نے شرکت کی۔

حضرت محمد (ص) کی حیاتِ طیبہ پر عمل پیرا ہوکر اُمت مسلمہ اپنا کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کرسکتی ہے، علامہ امین شہیدی

تفصیلات کے مطابق، جشن میلاد صادقین علیہم السّلام اور ہفتۂ وحدت کی مناسبت سے جامعتہ القائم ٹیکسلا میں ایک عظیم الشان کانفرنس بعنوان ”وحدت کانفرنس“ منعقد ہوئی، جس میں ٹیکسلا اور قومی سطح کے ادباء و شعراء اور دانشور حضرات شریک ہوئے جبکہ محفل کی صدارت جامعه کے پرنسپل آغا سید مہدی رضا شیرازی کر رہے تھے۔

حضرت محمد (ص) کی حیاتِ طیبہ پر عمل پیرا ہوکر اُمت مسلمہ اپنا کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کرسکتی ہے، علامہ امین شہیدی

وحدت کانفرنس سے حجت الاسلام والمسلمین مولانا محمد امین شہیدی، شیخ محمد منظور حسین کرہکی ضلع ایبٹ آباد، آغا سید احمد علی رضوی، پشاور جامعہ المعارف اسلامیہ کی مسجد کے امام جمعہ و جماعت آغا احسان اللہ محسنی فود کے ہمراہ، آغا ملک شاہ شیرازی، آغا محمد علی انصاری مدرس جامعہ، آغا انتظار مہدی خطیب hit مسجد، سادات فاؤنڈیشن کے نائب صدر سبطین نقوی، پیر سعید نقشبندی صدر امن کمیٹی تحصیل ٹیکسلا، مکتبہ اہل حدیث شاکر اکرم صاحب، سید زاہد علی شاہ صدر محرم الحرام کمیٹی ٹیکسلا پاک مرکزی میلاد کمیٹی ٹیکسلا کے سرپرست خلیفہ مجازگدی نشین موہڑی شفیق صاحب، خطیب منہاج القرآن کے خطیب منیر ہاشمی صاحب وفود کے ہمراہ، قاری سعید نقشبندی صاحب، صحافی شکیل اختر راجپوت، میڈیا کوریج نوید اقبال اعوان اور عتیق کاشمیری امیر جماعت اسلامی نے خطاب کیا۔

حضرت محمد (ص) کی حیاتِ طیبہ پر عمل پیرا ہوکر اُمت مسلمہ اپنا کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کرسکتی ہے، علامہ امین شہیدی

نظامت کے فرائض سید اسد عباس نے انجام دیئے اور سید اسد کاظمی نے تلاوت کلام پاک سے محفل کا آغاز کیا، جبکہ مولانا احسان اللہ محسنی، سید احسن عباس، سید طبیعان حیدر، سید مہدی نقوی، عبد الرزاق، سید عباس، باقر رضا اور امجد بلتستانی نے بارگاہ رسالت میں نعت اور منقبت کے پھول نچھاور کر کے محفل کو چار چاند لگا دئیے۔

مہمان خصوصی حجت الاسلام والمسلمین محمد امین شہیدی نے خطاب کرتے ہوئے پیغمبرِ اِسلام کی عظیم زندگی پر روشنی ڈالی اور کہا کہ رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم کی زندگی کا ہر پہلو اسوۂ حسنہ ہے، لہٰذا ہمیں آنحضرت صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم کے نقش قدم پر چلنے کی ضرورت ہے، کیونکہ پیغمبرِ اِسلام سے محبت و مودت کے اظہار سے شعور ملتا ہے۔

حضرت محمد (ص) کی حیاتِ طیبہ پر عمل پیرا ہوکر اُمت مسلمہ اپنا کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کرسکتی ہے، علامہ امین شہیدی

انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ قرآن کا حکم وحدت ہے آج ہم اسی راستے کے راہی ہیں۔ اللہ تعالیٰ ہمیں محمد و آل محمد علیہم السلام کی سیرت پر چلنے کی توفیق عنایت کرے۔

انہوں نے آخر میں، عالم اسلام کی سربلندی، عالم کفر کی نابودی اور مملکت خداداد پاکستان کی سلامتی کیلئے خصوصی دعا کی۔

حضرت محمد (ص) کی حیاتِ طیبہ پر عمل پیرا ہوکر اُمت مسلمہ اپنا کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کرسکتی ہے، علامہ امین شہیدی

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .