بدھ 10 جون 2026 - 01:01
وہ منبر جس سے علیؑ کی ولایت کی خوشبو نہ آئے، وہ منبر نہیں: مولانا رضا عباس نقوی

حوزہ/لکھنؤ میں ہفتہ ولایت اور غدیر سے مباہلہ تک کے عنوان سے امام باڑہ جنت مآب المعروف سید تقی صاحب، اکبری گیٹ، تحسین مسجد میں محفل مقاصدہ کا انعقاد کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، لکھنؤ میں ہفتہ ولایت اور غدیر سے مباہلہ تک کے عنوان سے امام باڑہ جنت مآب المعروف سید تقی صاحب، اکبری گیٹ، تحسین مسجد میں محفل مقاصدہ کا انعقاد کیا گیا۔

محفل مقاصدہ کا آغاز تلاوت کلام مجید سے ہوا۔نظامت کے فرائض مولانا تصور حسین کانپوری نے انجام دیا۔ اس کے بعد مولانا کامران، مولانا گلریز، مولانا حسینی وغیرہ نے منظوم نذرانہ عقیدت پیش کیا۔

وہ منبر جس سے علیؑ کی ولایت کی خوشبو نہ آئے، وہ منبر نہیں: مولانا رضا عباس نقوی

محفل سے خطاب کرتے ہوئے مولانا رضا عباس نقوی نے کہا کہ امام سجادؑ نے یزید کے خطیب کے منبر کو’’منبر‘‘ نہیں کہا، بلکہ فرمایا: مجھے ان لکڑی کے تختوں پر جانے دو)۔ علم کلام کی رو سے منبر صرف لکڑی کے ڈھیر کا نام نہیں ہے؛ منبر تب منبر بنتا ہے جب اس پر بیٹھ کر اللہ کی رضا اور سچائی بیان کی جائے۔ اگر اس پر بیٹھ کر جھوٹ بولاجائے تو وہ صرف لکڑی کا تختہ ہے۔جلال میں آ کر چوتھے امامؑ نے یزید سے یہ نہیں کہا کہ مجھے اپنے منبر پر جانے دے۔ امامؑ جانتے تھے کہ جہاں آلِ محمدؑ کی توہین ہو، وہ منبر رسولﷺ نہیں ہو سکتا، وہ تو بس لکڑی کے چند سوکھے ہوئے تختے ہیں۔

وہ منبر جس سے علیؑ کی ولایت کی خوشبو نہ آئے، وہ منبر نہیں: مولانا رضا عباس نقوی

مولانا رضا عباس نقوی نے آخر میں کہا کہ امام زین العابدینؑ نے بیڑیاں پہن کر کائنات کو منبر کا اصول سکھا دیا! لوگو سن لو! منبر چاندنی بچھانے سے منبر نہیں بنتا، منبر ریشم و اطلس سے منبر نہیں بنتا؛ منبر وہی ہے جس پر سجادؑ جیسا معصوم بیٹھے اور زبان کھولے تو یزید کا تختِ شاہی لرزنے لگ جائے! اگر منبر سے علیؑ کی ولایت کی خوشبو نہ آئے، تو وہ منبر نہیں، بنو امیہ کی لکڑی کا مصلحت پسند تختہ ہے!بنو امیہ نے چالیس سال تک لاکھوں دینار خرچ کر کے شام کی زمین پر بغضِ علیؑ کی جو دیوار کھڑی کی تھی، زین العابدینؑ نے قید خانے کی خاک سے اٹھ کر، بیمار لہجے میں صرف چالیس منٹ خطبہ دیا اور شام کی وہ دیوارِ بغض جڑ سے اکھاڑ کر پھینک دی! یزید تلوار سے حسینؑ کا سر تو جدا کر سکا، مگر زنجیروں میں جکڑے سجادؑ نے یزید کے دربارمیں علیؑ علیؑ کروا دیا۔

وہ منبر جس سے علیؑ کی ولایت کی خوشبو نہ آئے، وہ منبر نہیں: مولانا رضا عباس نقوی

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha