۱۶ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۶ شوال ۱۴۴۵ | May 5, 2024
مرکز احیاء آثار برصغیر (مآب) قم کی جانب سے جشن عید غدیر کا انعقاد / دو نادر کتب کی تقریبِ رونمائی

حوزہ / عید سعید غدیر، یوم تکمیل دینِ حنیف و اتمام النعمہ کے پرمسرت موقع پر مرکز احیاء آثار برصغیر (مآب) قم کی جانب سے جشنِ عیدِ غدیر اور دو نادر کتب کی رونمائی کی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، عید سعید غدیر، یوم تکمیل دینِ حنیف و اتمام النعمہ کے پرمسرت موقع پر مرکز احیاء آثار برصغیر (مآب) قم کی جانب سے جشنِ عیدِ غدیر اور دو نادر کتب "فُلک النجاۃ فی الامامۃ و الصلوۃ اور منہاج نہج البلاغہ" کی رونمائی کی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ جس کے خطیب جانشین سرپرست جامعۃ المصطفی العالمیہ حجت الاسلام والمسلمین مجید خالق پور تھے۔

رپورٹ کے مطابق اس پروگرام میں قم المقدس کے طلاب و فضلاء سمیت تہران سے بھی مہمانوں نے شرکت کی۔

مرکز احیاء آثار برصغیر (مآب) قم کے سرپرست حجت الاسلام والمسلمین طاہر عباس اعوان نے اپنے خطاب کے دوران عید سعید غدیر کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس مرکز کی تاسیس اور فعالیت پر روشنی ڈالی اور مذکورہ دونوں کتب کا تعارف کرایا۔

حجت الاسلام والمسلمین مجید خالق پور نے اپنے خطاب کے دوران عید ولایت کی مبارکباد دی اور ولایت اور اس کی اقسام "ولایت تشریعی اور تکوینی" کے مفہوم پر مفصل روشنی ڈالی۔

قابل ذکر ہے کہ حجت الاسلام والمسلمین مجید خالق پور کے دستِ مبارک سے دو نادر کتب "فُلک النجاۃ فی الامامۃ و الصلوۃ اور منہاج نہج البلاغہ" کی رونمائی کی گئی اور شرکاء کی پزیرائی سمیت سفرۂ غدیری بھی بچھایا گیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .