حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عید غدیر عید اکبر کے پر مسرت موقع پر انجمنِ شرعی شیعیان دار المصطفٰی کے اہتمام سے مرکزی امام باڑہ بڈگام میں ایک پر وقار جشن غدیر کا انعقاد کیا گیا؛ جس میں میں وادی کے طول وعرض سے مؤمنین کی خاصی تعداد نے بھرپور شرکت کی۔
حجت الاسلام سید مجتبیٰ عباس موسوی نے خطبۂ استقبالیہ پیش کیا۔
عید غدیر کی اہمیت اور پیغام پر جن علمائے دین نے تفصیلی روشنی ڈالی ان میں حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ غلام رسول نوری ،حجت الاسلام والمسلمین سید ذاکر حسین جعفری ،حجت الاسلام والمسلمین ڈاکٹر سید مدثر رضوی ،حجت الاسلام والمسلمین مولانا کفیات حسین انصاری ،حجت الاسلام والمسلمین سید محمد روح اللہ موسوی ، حجت الاسلام سید یوسف موسوی ، سید اختر منصور، شوکت شہباز اور سلیم یوسف چلکی شامل ہیں۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انجمنِ شرعی شیعیان کے صدر حجۃالاسلام و المسلمین الحاج آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے کہا کہ پیغمبرِ اسلام ؐ کے خطبۂ حجۃ الوداع کا ایک ایک لفظ امت مسلمہ کیلیے ہدایت اور نجات کے نقش راہ کی حیثیت رکھتا ہے جہاں سرور کونینؐ نے نظام ولایت کو متعارف کروایا اور مسلمانوں سے تاکید کی کہ اس نظام کی پیروی کو اپنا شعار بنائیں۔

آقا سید حسن نے کہا کہ غدیر خم میں علی ؑ کی ولایت کا اعلان فرما کر اور مسلمانوں سے اقرار لیکر رسول اکرم(ص) نے واضح کیا کہ نظام ولایت کی فرمانبرداری ہدایت و نجات کی ضمانت ہے اور روگردانی کھلی گمراہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ نظام ولایت قرآنی تقاضا اور اسلام و مسلمین کی سربلندی کا سرچشمہ ہے۔
اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انجمنِ شرعی شیعیان کے زیرِ انتظام قائم مکاتب کے سالانہ امتحانات میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے مکاتب کی حوصلہ افزائی کے لیے انہیں کمپیوٹر اور دیگر تعلیمی ساز و سامان فراہم کیا گیا۔
علاوہ ازیں امتحانات میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات میں اسناد امتیاز (سرٹیفکیٹس) تقسیم کیے گئے۔









آپ کا تبصرہ