۲۵ آذر ۱۴۰۳ |۱۳ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 15, 2024
علامہ رمضان توقیر

حوزہ/ ڈیرہ اسماعیل خان میں حکومتی اعلیٰ حکام کی جانب سے محرم الحرام کے حوالے سے ایک اجلاس منعقد ہوا، جس میں شیعہ علماء کونسل کے مرکزی نائب صدر علامہ رمضان توقیر نے شرکت کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ڈیرہ اسماعیل خان کے چیف سیکرٹری ندیم اسلم چوہدری، ایڈیشنل چیف سیکرٹری عابد مجید اور انسپکٹر جنرل پولیس خیبر پختونخواہ اختر حیات خان گنڈہ پور نے محرم الحرام کے حوالے سے ڈیرہ اسماعیل خان کا دورہ کیا اور اس موقع پر کمشنر ہاوس ڈیرہ میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا جس میں شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ محمد رمضان توقیر، عبد الحلیم خان قصوریہ، مولانا قاری خلیل احمد، فیاض بخاری، مولانا کاظم حسین مطہری، فیاض الحسن کمبوہ دیگر علمائے کرام اور عمائدین ڈیرہ نے شرکت کی۔

ڈیرہ غازی خان میں محرم الحرام کے حوالے سے اہم اجلاس

اعلی سطح کے مشترکہ اجلاس میں علمائے کرام اور مشائخ نے حکومتی وفد کو یقینی دہانی کرائی کہ ان شاءاللہ اندرون شہر اور علاقائی طور پر امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے میں بھر پور تعاون کریں گے اور حکومت خیبرپختونخواہ سے امید کرتے ہیں کہ وہ بھی ایام محرم الحرام میں ڈیرہ سمیت صوبہ بھر میں فول پروف سیکیورٹی کے انتظامات کرے، تاکہ محرم الحرام میں کسی قسم کا ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آئے اور بیرونی سازشوں کا مقابلہ کرنے کیلئے حکومت خود اقدامات کرے۔

ڈیرہ غازی خان میں محرم الحرام کے حوالے سے اہم اجلاس

اس موقع پر چیف سیکرٹری اور انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخواہ نے محرم الحرام کے حوالے سے پولیس لائنز ڈیرہ میں سیکیورٹی کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے پولیس کمانڈر اینڈ کنٹرول روم کا دورہ بھی کیا۔

ڈیرہ غازی خان میں محرم الحرام کے حوالے سے اہم اجلاس

ڈیرہ غازی خان میں محرم الحرام کے حوالے سے اہم اجلاس

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .