۱۸ شهریور ۱۴۰۳ |۴ ربیع‌الاول ۱۴۴۶ | Sep 8, 2024
حسین سب کا سیمینار

حوزہ/تحصیل پہاڑ پور کے علاقے سید علیاں میں محرم الحرام کے حوالے سے ”حسینؑ سب کا“ کے عنوان سے منعقدہ پروگرام میں تحصیل سٹی میئر عمر آمین خان گنڈہ پور اور شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ محمد رمضان توقیر نے خصوصی شرکت کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ محمد رمضان توقیر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حسین سب کا کے پروگرام کا مقصد تمام مکاتب فکر کے ماننے والوں کو دعوت دینا ہے کہ حسینؑ کسی فرقہ، گروہ یا مسالک کے امام اور پیشوا نہیں بلکہ انسانیت کے محسن ہیں۔ ان کا مقصد احکام الٰہی اور نانا کے دین کی بقاء تھا۔آج ہر مسلمان حسین کے نانے کے دین پر عمل پیرا ہے۔اس دین اور شریعت رسول کو پامال ہونے سے بچانے کے لیے امام عالی مقام نے باطل قوتوں کے خلاف قیام کیا۔لہذا محرم الحرام میں قیام امن کی فضا کو برقرار رکھنے کے لئے تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام اور عوام کو ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کرنا چاہیے۔ مذہبی رواداری اور عقیدت و احترام کے نواسہ رسول کے ایام کو پر امن طور بھر پور انداز میں منانے کی کوشش کریں اور ایک دوسرے کی مقدسات کا احترام کریں۔

حسینؑ کسی فرقہ، گروہ یا مسالک کے امام اور پیشوا نہیں، حسینؑ انسانیت کے محسن ہیں، مقررین

دیگر مقررین نے بھی ”حسینؑ سب کا“ کے عنوان پر خطاب کرتے ہوئے نواسہ رسول کی اس عظیم قربانی کو عقیدت و احترام کے ساتھ اتحاد و وحدت اور مذہبی رواداری کے ساتھ پر امن طور منانے کی کوشش کریں گے۔

حسینؑ کسی فرقہ، گروہ یا مسالک کے امام اور پیشوا نہیں، حسینؑ انسانیت کے محسن ہیں، مقررین

تحصیل سٹی میئر سردار عمر امین خان گنڈہ پور، شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ محمد رمضان توقیر، اسسٹنٹ کمشنر پہاڑ پور ،ڈی ایس پی پہاڑپور ،ایس ایچ او پہاڑ پور ،سابق ضلعی صدر مولانا کاظم حسین مطہری ،مولانا عبدالروف عابدی،سید جمیل حسین شاہ زیدی،امیدوار ممبر صوبائی اسمبلی سید کامران شاہ زیدی، متوالیان تھلہ جات پہاڑپور اور دیگر معززین علاقہ نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی۔

حسینؑ کسی فرقہ، گروہ یا مسالک کے امام اور پیشوا نہیں، حسینؑ انسانیت کے محسن ہیں، مقررین

پروگرام میں قیام امن اور بھائی چارے، ایام محرم الحرام میں امام بارگاہ اور جلوس عزاء کے انتظامات کرنے کیلئے تحصیل پہاڑ پور کے متوالیان کی مالی معاونت کی گئی۔

حسینؑ کسی فرقہ، گروہ یا مسالک کے امام اور پیشوا نہیں، حسینؑ انسانیت کے محسن ہیں، مقررین

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .