حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شیعہ علماء کونسل پاکستان صوبۂ سندھ اور بلوچستان میں پیغامِ حسینیت و پیغامِ عاشورا کی ترویج و نشر واشاعت کا سلسلہ جاری و ساری ہے۔ اس سلسلے میں قریہ قریہ، کوچہ کوچہ، گاؤں گاؤں اور شہر بہ شہر سید الشہداء امام حسین علیہ السلام کے قیام کے مقاصد سے آگاہی کیلیے ہر سال کی طرح امسال بھی ملک بھر میں عشرۂ سید الشہداء کی مجالسِ عزاء کا انعقاد انجام پذیر ہو رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق، شیعہ علماء کونسل کے تحت پاکستان بھر میں 3,500 عشرۂ مجالس، صوبۂ بلوچستان میں بھی 200 مقامات پر عشرۂ مجالس اور صوبۂ سندھ میں بھی 2200 مقامات پر عشرۂ مجالس کا سلسلہ جاری ہے؛ اسی طرح ضلع خیرپور میرس میں 187 مقامات پر مجالسِ عزاء کا سلسلہ جاری ہے۔










آپ کا تبصرہ