جمعرات 13 اگست 2026 - 16:07
علامہ عارف واحدی سے خیبر پختونخوا کے علماء و شخصیات کے وفد کی ملاقات

حوزہ/ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ عارف حسین واحدی سے ان کی رہائش گاہ پر خیبر پختونخوا سے آئے ہوئے جید علماء کرام اور معزز شخصیات کے وفد نے ملاقات کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، وفد میں شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر و پرنسپل جامعہ عسکری ہنگو علامہ خورشید انور جوادی، شیعہ علماء کونسل کے سابق صوبائی صدر علامہ حمید حسین امامی، علامہ صابر علی رجائی ابراہیم زئی، علامہ سید محمد باقر منتظری شیرکوٹ، حاجی علی داد خان مرئی بالا اور ڈاکٹر سید قاسم حسینی شامل تھے۔

ملاقات کے دوران مذہبی، ملی اور تنظیمی امور سمیت علاقے کے بعض مومنین کو درپیش مسائل پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔

علامہ عارف حسین واحدی سے خیبر پختونخوا کے علماء و شخصیات کے وفد کی ملاقات

اس موقع پر مختلف مسائل کے حل اور مومنین کو درپیش مشکلات کے ازالہ کے لیے باہمی مشاورت بھی کی گئی۔

علامہ عارف حسین واحدی نے خیبر پختونخوا سے آئے ہوئے معزز علماء کرام اور شخصیات کے وفد کو خوش آمدید کہا اور یقین دلایا کہ علاقے کے مومنین کو درپیش مسائل کے حل کے لیے اپنی بھرپور کوشش کریں گے۔

علامہ عارف حسین واحدی سے خیبر پختونخوا کے علماء و شخصیات کے وفد کی ملاقات

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha