۱۵ آذر ۱۴۰۳ |۳ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 5, 2024
آیت اللہ کمیلی خراسانی کی علماء پاکستان کے ہمراہ حجت الاسلام والمسلمین بہاءالدینی سے ملاقات

حوزہ/ آیت اللہ کمیلی خراسانی اور حجت الاسلام والمسلمین نقوی کی قم المقدس میں حجت الاسلام والمسلمین بہاءالدینی سے پاراچنار کے شہداء کی تعزیت کے سلسلے میں ملاقات ہوئی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، آیت اللہ محمد صالح کمیلی خراسانی نے پاراچنار کے شہداء کی مناسبت سے رہبر معظم انقلاب اسلامی کی خدمت میں تعزیت پیش کرنے کے مقصد سے، قم المقدسہ میں رہبر معظم انقلاب اسلامی کے پاکستان میں نمائندہ حجت الاسلام والمسلمین سید ابوالفضل بہاءالدینی کے دفتر میں ملاقات کی۔

اس موقع پر ان کے ہمراہ علامہ سید ساجد نقوی (رہبر معظم کے نمائندے اور پاکستان کے شیعہ مسلمانوں کے رہنما) کے قم المقدس میں دفتر کے سابقہ نمائندہ حجت الاسلام والمسلمین سید ظفر نقوی بھی موجود تھے۔

اس ملاقات میں شہداء پاراچنار کے لیے فاتحہ خوانی، مغفرت کی دعا، درجات کی بلندی کی تمنا، زخمیوں کی صحت یابی کے لیے دعائیں اور اس دلخراش سانحہ پر گہری ہمدردی کا اظہار کیا گیا۔

پاراچنار کے موجودہ حالات اور اس خطے کو درپیش چیلنجز پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

ملاقات کے شرکاء نے دہشت گرد گروہوں کے ان مجرمانہ اقدامات کو خطے کے امن و امان کو برباد کرنے اور شیعہ سنی اتحاد کو نقصان پہنچانے کی سازش قرار دیا۔

اجلاس کے ایک حصے میں عرفانی موضوعات پر بھی گفتگو ہوئی، جس میں معزز اساتذہ نے معرفت سے متعلق نکات بیان کیے۔

علاوہ ازیں، موسسہ انوار توحید کے شعبہ بین الاقوامی امور کے معاون نے شیعی عرفان کی نشر و اشاعت کے حوالے سے اپنی بین الاقوامی سرگرمیوں کی رپورٹ پیش کی۔ ان اقدامات میں "محفلِ شبہ قارہ" کے قیام اور اردو زبان میں کتاب "مفاتیح السلوک" کی اشاعت شامل ہیں، جو ان کی ان کوششوں کی عکاسی کرتی ہیں جو شیعی تعلیمات کو وسیع سطح پر فروغ دینے کے لیے کی جا رہی ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .