۶ آذر ۱۴۰۳ |۲۴ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 26, 2024
یی

حوزہ/ حجت الاسلام والمسلمین کمیلی خراسانی نے کہا: دہشت گردی کا یہ مجرمانہ عمل نہ صرف اسلامی دنیا کے لیے باعثِ شرمندگی ہے بلکہ خطے کی سلامتی کے لیے ایک سنگین خطرہ بھی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، حوزہ علمیہ قم کے استاد حجت الاسلام والمسلمین محمد صالح کمیلی خراسانی نے پاکستان کے مظلوم شیعہ مسلمانوں پر پاراچنار میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا: پاکستان کے مظلوم شیعہ مسلمانوں پر ہونے والے دردناک دہشت گردی کے حملے، جس کے نتیجے میں کئی بے گناہ انسان شہید اور زخمی ہوئے، کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا: یہ مجرمانہ عمل تکفیری گروہوں کی گمراہی کی واضح علامت ہے، جو نہ صرف اسلامی دنیا کے لیے باعثِ شرم ہیں بلکہ خطے کی سلامتی کے لیے بھی ایک بڑا خطرہ ہیں۔

حجت الاسلام کمیلی خراسانی نے کہا: ہم متعلقہ حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس سانحے کی فوری اور سنجیدہ تحقیقات کریں اور اس غیر انسانی اقدام کے مرتکب افراد کو سخت سے سخت سزا دیں۔

حوزہ علمیہ کے اس استاد نے کہا: ہم اس المناک سانحے میں شہید ہونے والوں کے اہل خانہ سے گہری ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں، شہداء کے لیے بلندی درجات اور پسماندگان کے لیے صبر و اجر کی دعا کرتے ہیں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .